گوگل بکس پر کچھ کتابیں مفت دستیاب ہیں جو ڈاؤن لوڈ ہوجاتی ہیں جیسے: یہ کتاب الاتقان ہے۔
لیکن کچھ کتابیں مفت نہیں ہیں، انھیں آپ شروع سے آخر تک پڑھ تو سکتے ہیں لیکن ڈاؤن لوڈ نہیں کرسکتے۔ مثال کے طور پر یہ کتاب تفسیر قرطبی ہے۔
اسکربڈ ڈاؤن لوڈر اور ریختہ ڈاؤن لوڈر (ایک عظیم تحفے) کے بعد ذرا...
اسکربڈ سے کتاب ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے سائن ان ہونا پڑتا ہے، پھر کوئی ڈاکیومنٹ اپلوڈ کرنا پڑتا ہے جسے اسکربڈ قبول بھی کرے۔ گزرتے وقت کے ساتھ اسکربڈ والوں نے ڈاکیومنٹ کا معیار بھی سخت کردیا ہے۔ پہلے تو ایویں کوئی ورڈ ڈاکیومنٹ سے بھی کام چل جایا کرتا تھا لیکن اب ایسی چیزوں پر اسکربڈ والے کہتے ہیں یہ...
السلام علیکم،
ہم میں سے اکثر لوگ نماز میں وسوسوں کا شکار رہتے ہیں اور ہمارا نماز میں دھیان نہیں لگتا۔ طرح طرح کے خیالات آتے ہیں اور بھولی ہوئی باتیں بھی یاد آتی ہیں۔ کبھی کبھی ہم یہ بھی بھول جاتے ہیں کہ ہم نے کتنی رکعت پڑھی ہیں اور کتنی پڑھنی باقی ہیں۔
یعنی نماز میں جو حاضری ہوتی ہے وہ غیر...
السلام علیکم و رحمۃاللہ و برکاته
پیارے قارئین اکرام، پیشِ خدمت ہے قرآن پاک کی نہایت ہی عمدہ اُردو تفسیر۔ عشق و محبت کا رنگ لیے ہوئے یہ تفسیر پڑھنے والے پر ایک خاص اثر مرتب کرتی ہے جو قاری کے دل میں اللہ اور اُس کے محبوبﷺ کے عشق کو اور بھی جِلا بخشتا ہے۔ یہ 5 جلدوں پر مشتمل ہے اور اِس کے مؤلف ہیں...
السلام علیکم
محض اللہ کے فضل سے اس سافٹوئیر کا ابتدائی ورژن اردو محفل کی دسویں سالگرہ کے موقع پر ریلیز کرنے کی توفیق مل رہی ہے۔ اللہ تعالیٰ کی مدد شامل حال نہ ہوتی تو یہ کام کبھی بھی مکمل نہ ہوسکتا کہ اس کے راستے میں جو رکاوٹیں تھیں وہ ناقابل عبور محسوس ہوتی تھیں۔ ہر رکاوٹ کے دور ہونے پر یہ...
کئی دوستوں کے زہن میں گھنٹی بجی ہوگی کہ جب کوشش ناکام ہوگئی تو یہاں ذکر کرنے کی کیا تک ہے۔ لیکن میرے خیال میں ایسی ناکام کوشش کا تذکرہ ضرور کرنا چاہئے جس کے بارے میں یہ امید ہو کہ ان خطوط پر کوئی دوسرا کام شروع کرکے کامیابی سے ہمکنار ہوسکتا ہے۔
پس منظر اس کا یہ ہے کہ کافی عرصے سے خاکسار کی یہ...
کم سائز اعلیٰ کوالٹی پی ڈی ایف قرآن نورہدیٰ لیگیچر فری یونی کوڈ فونٹ کے ساتھ
1. قرآن کریم صرف عربی متن پی ڈی ایف
2. قرآن کریم صرف عربی متن ایم ایس ورڈ فائل
3. قرآن کریم ڈاکٹر محسن خان کے انگریزی ترجمہ کے ساتھ پی ڈی ایف
4. تفسیر عثمانی مکمل پی ڈی ایف
5. قرآن کریم مولانا محمود الحسن کے اردو...
میں پی ڈی ایف فائل میں صفحہ کا سائز تبدیل کرنا چاہتا ہوں کیا کوئی اس بارہ میں آسان طریقہ بتا سکتا ہے۔
صفحہ کا سائز DIN A4 ہے جسے Executive سائز میں تبدیل کرنا ہے۔
کیا فیصد کے حساب سے کم فیصد پر پی ڈی ایف پرنٹر استعمال کرکے نئی فائل تیار کروں یا کورل ڈرا یا فوٹو شاپ کا استعمال کرنا ہوگا یا...
(براہ کرم اس کو متعلقہ سیکشن میں منتقل کر دیاجائے)
آداب،
قرآن مجید کا آسان ترجمہ کورس حاضر ہے۔ اس کی تیاری میں اس بات کا خاص خیال رکھا گیا ہے کہ ہر کوئی آسانی سے گھر بیٹھ کر ترجمہ کرنے کے بنیادی اصول سمجھ سکے۔
ماہنامہ "سوچنے کی باتیں" کی طرف سے اس کی تقسیم کی عام اجازت ہے۔
(اس کا ٹائٹل...
ذیل میں دو ڈاٹ نیٹ لائبریریز کے روابط موجود ہیں جن کے ذریعے پی ڈی ایف فائلیں جنریٹ کی جا سکتی ہیں یا ان میں رد و بدل کیا جا سکتا ہے:
PDFSharp
PDF Library
میں نے ابھی ان لائبریریز کو استعمال نہیں کیا ہے لیکن میرے خیال میں ان کے ذریعے اردو پی ڈی ایف جنریٹ کرنے کے تجربات مفید ثابت ہو سکتے...
ابھی تک خاکسار کے علم میں یہی ہے کہ ایسی پی ڈی ایف اردو کتب نہیں بنائی جا سکیں جو تلاش کے قابل ہوں یعنی جس میں آسانی سے الفاظ تلاش کیے جا سکیں۔
تو جنابِ والا ایک ربط دے رہا ہوں، اس پر کافی ساری فارسی کی پی ڈی ایف کتب ہیں، کسی ایک کو ڈاؤنلوڈ کر کے دیکھیں تو اس میں بڑی آسانی سے کوئی بھی لفظ تلاش...
مجھے ایسا کنور چائے جو ویڈیو کو dat file فائل میں کنورڈ کرے
اگر ہے تو برائے مھربانی ریپیڈ شیر کا ڈانلوڈ لنک نہ دینا میرے پی سی میں اس سے ڈاؤنلوڈ مشکل سے ہو تا ہے بلکہ ناممکن
میرے پاس ایک کتاب ہے جویو نیکوڈ اردومیں اور ورڈ فارمیٹ میں ہے میں اس کو پی ڈی ایف بنانا چاہتا ہوں وہ بن تو جاتی ہے لیکن الفاظ پھٹ جاتے ہیں سکرین شاٹ ملاحظہ ہو