آؤ آؤ سیر کو جائیں
آؤ آؤ! سیر کو جائیں
باغ میں جا کر شور مچائیں
اُچھلیں کُودیں ناچیں گائیں
آؤ، آؤ! سیر کو جائیں
کالے کالے بادل آئے
لہرائے اور سر پر چھائے
مینھ برسے گا خوب نہائیں
آؤ، آؤ! سیر کو جائیں
کشتیاں لے کر کچھ کاغذ کی
کوئی بڑی اور کوئی چھوٹی
ایک کے پیچھے ایک بہائیں
آؤ، آؤ! سیر کو جائیں...