چھ ہزاری منصب

  1. فرقان احمد

    مبارکباد خلیل بھیا کو چھ ہزاری منصب مبارک ہو!

    چھ ہزار کھٹے میٹھے مراسلات کی تکمیل پر محترم خلیل بھیا کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارک باد۔ امید ہے، اگلے برس ہم آپ کو دس ہزاری منصب کی مبارک باد دے رہے ہوں گے، ان شاء اللہ العزیز! ہماری دعا ہے کہ آپ سلامت رہیں اور اسی طرح اردو محفل کی رونقوں میں اضافے کا باعث بنے رہیں، آمین! ثم آمین!
  2. فرقان احمد

    مبارکباد جاسمن آپی کو چھ ہزار مراسلوں کی تکمیل پر مبارک باد!

    جاسمن آپی ایک روز قبل چھ ہزاری منصب پر فائز ہو گئیں۔:) اس پیش رفت پر ہماری گہری نگاہ تھی تاہم کسی مصروفیت کے باعث ہم گزشتہ روز یہ نیک کام کرنے سے محروم رہے۔ محفلین میں ان کی مقبولیت کے پیش نظر ہمیں یہ 'خدشہ' بھی لاحق تھا کہ اب تک مبارک بادی دھاگہ مارکیٹ میں آ چکا ہو گا تاہم بوجوہ ایسا نہ ہو سکا...
Top