میں نے بچپن سے ہی سنا تھا کہ "نیکی کر دریا میں ڈال" یعنی نیکی کر کے بھول جاؤ اور جتلاؤ نا۔ لیکن یہاں تو بالکل الٹ ہے۔ ہمارے یہاں پہلے تو کسی کے پاس اتنا وقت نہیں ہوتا کہ کسی غریب کی مدد کی جائے اور اگر کوئی کسی کی مدد کر بھی لیے تو دریا میں ڈالنے کی بجائے منہ پھاڑ پھاڑ کر سب کو بتاتے ہیں اور جس...