چائے

  1. محمداحمد

    اگر آپ مونگ پھلیاں کھاتے ہیں۔۔۔

    اگر آپ مونگ پھلیاں کھاتے ہیں تو کہیے الحمدللہ! آپ کہیں گے مونگ پھلیاں کھانا کون سا ایسی بڑی بات ہے۔ آپ کی بات درست ہے لیکن یہ کوئی اتنی معمولی بات بھی نہیں ہے۔ مونگ پھلی کھانے کا مطلب یہ ہے کہ: - آپ اچھے خاصے فارغ انسان ہیں۔ :)کہنے کا مطلب یہ ہے کہ آپ کو اتنی فرصت مل جاتی ہے کہ آپ آرام...
  2. محمد تابش صدیقی

    نظم: چائے کا ارغوانی دور ٭ مولانا ظفر علی خان

    چائے کا ارغوانی دور ٭ چائے کا دور چلے، دور چلے، دور چلے جو چلا ہے تو ابھی اور چلے اور چلے چائے کا دور چلے، دور چلے، دور چلے نہ ملے چائے، تو خوننابِ جگر کافی ہے بزم میں دور چلا ہے، تو ابھی اور چلے چائے کا دور چلے، دور چلے، دور چلے دیکھتے دیکھتے پنجاب کا نقشہ بدلا آنکھوں آنکھوں میں زمانہ کے بدل...
  3. محمداحمد

    چائے کے ۱۴ نکات۔۔۔ از۔ ۔۔ جاسمن

    ہوا کچھ یوں کہ ہم نے ایک روز ڈاکٹر صداقت صاحب کا ایک لیکچر چائے چھوڑنے کے حوالے سے محفل میں شامل کیا ۔ اور تمام چائے کے رسیا خواتین و حضرات کو بطور خاص مدعو کیا کہ اپنی اپنی رائے کا اظہار کریں۔ اس لڑی میں چائے کے ساتھ اور ڈاکٹر صداقت کے ساتھ تو جو ہوا سو ہوا ۔ اس لیکچر کا سب سے زیادہ اثر...
  4. محمداحمد

    چائے کے رسیا متوجہ ہوں :)

    پھر کیا خیال ہے؟ :)
  5. Qamar Shahzad

    غزل: آج یہ کون مرے شہر کا رستہ بھولا

    آج یہ کون مرے شہر کا رستہ بھُولا دیکھ کر جس کو مرا قلب دھڑکنا بھُولا میں ہی مبہوت نہیں حسنِ فسوں گر کی قسم جس نے دیکھا اسے پلکوں کو جھپکنا بھُولا بھولتا کیسے مرا دل مری جاں کا مالک کون حاکم ہے کہ جو اپنی رعایا بھُولا بھولپن میں کیا اظہارِ محبت اس نے کتنا بھولا ہے، مرا بزم میں ہونا بھُولا...
  6. محمد تابش صدیقی

    ایک چائے کا احوال۔ پروفیسر خورشید احمد کی کتاب تذکرۂ زنداں سے ایک اقتباس

    چونکہ اس تحریر کا موضوع چائے ہے تو چائے خانہ میں ہی مناسب معلوم ہوئی۔ :) --- ہماری شام کی محفلیں آج کل خوب گرم ہیں۔ چولہے کے آ جانے سے چائے کی دولتِ گم شده پھر ہاتھ آ گئی ہے۔ ایک ڈبہ (Choicest) کا اور ایک (red label) کا آ گیا ہے۔ صادق صاحب چائے کے انچارج ہیں اور چائے بنانے کا حق ادا کرتے ہیں...
  7. Aay1K0

    ادرک کی چائے

    چائے عُموماً لوگ ناشتے میں، شام کے وقت ریفریشمنٹ کے لئے اور مہمانوں کے لئے بطورِ مہمان نوازی استعمال کرتے ہیں۔ موسمِ سرما میں اس کی مانگ میں اضافہ ہوجاتا ہے مگر اَدْرَک کی چائے کے اپنے ہی فوائد ہیں اور موسمی بیماریوں میں اس کا استعمال موزُوں بھی ہے۔ آئیے ادرک کی چائے کے چند فوائد مُلاحَظہ کرتے...
  8. دوست

    چائے میں الائچی کی مہک

    روزانہ چائے میں الائچی ڈال کر تقریباً ضائع ہی کرتا ہوں، الائچی کی مہک اور سواد چائے میں محسوس نہیں ہوتا۔ کتنی دیر پکایا جائے؟ دم دینا چاہیے؟
  9. جاسمن

    لفظ چائے والے اشعار

    کچھ چائے میں چینی کم تھی کچھ میں اندر سے کڑوا تھا فیضان ہاشمی
  10. راحیل فاروق

    چائے کم بخت تو نے پی ہی نہیں!

    ایک جوگی تھا۔ نروان کی کشش کشاں کشاں اسے زندگی کی رنگینیوں سے دور تبت کے پہاڑوں میں کھینچ لے گئی اور وہ ایک کھوہ میں آسن جما کر براجمان ہو گیا۔ مدتیں بیت گئیں۔ جوگی تپسیا میں گم رہا۔ سورج اور چاند کے پھیرے لگتے رہے۔ بہاروں کی دھومیں، خزاؤں کی سرسراہٹیں، گرمیوں کے ڈھنڈورے اور سردیوں کے سناٹے آتے...
  11. عبداللہ محمد

    چائے نہ بنانے کا آسان طریقہ

    السلام علیکم۔ اگرچہ چائے نہ بنانا کوئی اتنا مشکل ہنر نہیں کہ ہر کسی کو نہ آتا ہو بہرکیف پھر بھی ناچیز س چاچے قوبے موچی کی اس بات کر یقین رکھتا کہ جس چیز میں کسی کا بھلا وہ لازمی دوسروں تک پہنچاؤ ۔ تو جی چاچا جی پیغام کو ہی لیکر آگے چلتے ہیں اور آتے ہیں چائے نہ بنانے کے آسان طریقے پر ۔ تو جی کرنا...
  12. نایاب

    چائے ہےچاہت والی

    السلام علیکم آج عرصہ بعد محترم زبیر مرزا بھائی کی بذریعہ تحریر زیارت ہوئی ۔ تحریر اس سچے جذبے پہ استوار دکھی ۔ جس کی خوشبو سے نیٹ پہ آباد عالمی گاؤں کا گوشہ گوشہ مہکتا ہے ۔ کہیں یہ مہک کم ہوتی ہے کہیں زیادہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ہم اپنے موڈ کو مہکا لیتے ہیں ۔ اپنے من پسند سلسلوں سے جڑی گفتگو کے بل پر...
  13. ع

    ذوقِ چائے نوشی

    ذوقِ چائے نوشی از: مولانا ابوالکلام آزاد آپ کو معلوم ہے کہ ہمیشہ صبح تین سے چار بجے کے اندر اٹھتا ہوں اور چائے کے پے ہم فنجانوں سے جام صبوحی کا کام لیا کرتا ہوں ۔ یہ وقت ہمیشہ میرے اوقاتِ زندگی کا سب سے زیادہ پر کیف وقت ہوتا ہے لیکن قید خانے کی زندگی میں تو اس امر کی سرمستیاں اور خود...
  14. چھوٹاغالبؔ

    چچا ڈھکن

    بھائی شہزاد احمد !!! لیجئے آپ کی فرمائش پر پیش ہے ایک تازہ تحریر آپ سب نے چچا چھکن کا تصویر ٹانگنے والا کارنامہ تو یقینا ملاحظہ فرمایا ہی ہوگا ذرا ہمارے چچا ڈھکن کے کارنامے بھی ملاحظہ ہوں، اللہ بخشے یا نہ بخشے، یہ اس کی مرضی ہے۔۔۔۔۔۔ چچا ڈھکن ان گنت خوبیوں اور صفات کے مالک و مختار تھے۔...
  15. محمد وارث

    محفل چائے خانہ

    محفل چائے خانہ پروفیسر تنقید علی خان۔ "۔۔۔۔۔۔ تو جناب میں عرض کر رہا تھا کہ جب تک ہمارے ادبا و شعرا ناخالص دودھ کی بنی ہوئی چائے پیتے رہیں گے، انکی معروضی رویے انکے عروضی رویوں سے الجھتے ہی رہیں گے اور وہ کبھی بھی اس اعلیٰ قسم کی ادبیات تخلیق نہیں کر سکتے جسے تخلیق کہا جا سکے۔" مولانا سبز...
  16. ابوشامل

    ابوالکلام آزاد "چائے" : غبار خاطر از ابوالکلام آزاد

    قلعۂ احمد نگر 17 دسمبر 1942ء صَدِیقِ مکرم وقت وہی ہے مگر افسوس، وہ چائے نہیں ہے جو طبعِ شورش پسند کو سرمستیوں کی اور فکر عالم آشوب کو آسودگیوں کی دعوت دیا کرتی تھی۔ پھر دیکھیے اندازِ گل افشانیِ گفتار رکھ دے کوئی پیمانۂ صہبا مرے آگے وہ چینی چائے جس کا عادی تھا، کئی دن ہوئے ختم ہو...
Top