وزل: ایک نئی صنفِ سخن کا تعارف
محمد خلیل الرحمٰن
نیا زمانہ ہے ، نیا دور ہے، نئے اوقات ہیں۔ یاروں نے ہر فیلڈ میں روشِ کہنہ کو چھوڑ کر نئی طرزیں نکالی ہیں، نئی روشیں اپنالی ہیں۔ادبِ عالیہ اور ادبِ سافلہ بھی اس نئی ہوا سے نہ بچ پائے ہیں۔ جدید نظم، نثری نظم، جدید افسانہ، علامتی افسانہ ، ملامتی...