مدح مولا علی علیہ السلام
(میر مہدی مجروح)
گوہر تاج انما ہے علی
جوہر تیغِ لافتا ہے علی
مالکِ کارخانہء تقدیر
یا تو خیرالورا ہے یا ہے علی
وصل وہ حق میں اور حق اُس میں
خانماں سوزِ ماسوا ہے علی
کب گزرتی ہے بےیہاں گزرے
در علومِ رسول کا ہے علی
جُہلا گر بھٹک رہے ہیں تو کیا
حق شناسوں کا پیشوا ہے علی...
مدح مولا علی علیہ السلام
(میر مہدی مجروح)
آقا علی، مطاع علی، مقتدا علی
مولا علی، امام علی، پیشوا علی
چاک خرام عرصہ گہ لافتا علی
سلطانِ اولیا، شہ خیبر کشا علی
اللہ رے نام مرتضوی کا علوی قدر
اعلٰی کے اسم پاک سے مشتق ہوا علی
طوفانِ حادثات سے اے دل نہ فکر کر
اس بحر غم سے پار ہو اب، کہہ کے یا علی...