ابو الکلام آزاد

  1. سیما علی

    تقوی کی حقیقت

    تقوی کی حقیقت تقوی کی تشریح کرتے ہوئے ابوالکلام آزاد رحمہ اللہ فرماتے ہیں ۔ زندگی کی تمام باتوں میں ہم دیکھتے ہیں کہ دو طرح کے انسان پائے جاتے ہیں ۔ بعض طبیعتیں محتاط ہوتی ہیں ،بعض بے پرواہ ہوتی ہیں ۔ جن کی طبیعت محتاط ہوتی ہے ۔ وہ ہر بات میں سوچ سمجھ کر قدم اٹھاتے ہیں ،اچھے برے ،نفع ونقصان...
  2. ل

    پاکستان توڑنا کانگریس کاپرانا منصوبہ تھا۔ جبار مرزا

    http://beta.jang.com.pk/NewsDetail.aspx?ID=158555 جن لوگوں کا خیال ہے کہ پاکستان ٹوٹ گیا اور ابوالکلام کی پیش گوئی سچ ثابت ہوئی تو ان کی اطلاع کیلئے عرض ہے کہ یہ مولانا ابوالکلام کی پیش گوئی نہیں بلکہ کانگریس کا وہ منصوبہ تھا جس کی تفصیل جواہر لال نہرو کی کتاب The discovery of India میں موجود ہے۔
  3. الف عین

    مبارکباد ہندوستانیوں کو یوم تعلیم اور اقطاع عالم کو مولانا آزاد کا یوم پیدائش مبارک

    آج اا نومبر ہے، جو مولانا ابو الکلام آزاد کا یوم پیدائش ہے۔ مرحوم یہاں کے پہلے وزیر تعلیم تھے، اس لئے ان کے یومِ پیداش کو یوم تعلیم کی شکل میں منایا جاتا ہے۔ مولانا آزاد ایک نابغہ روزگار عالم تھے، ان کے کارنامے یہاں‌ کیا گنوائے جائیں، سب کو ہی آشکار ہیں۔
  4. ابوشامل

    غبار خاطر - صفحہ 124 تا 132

    غبار خاطر - صفحہ 124 تا 132 چپہ چپہ پر رکاوٹوں سے الجھنا پڑا، مگر طلب ہمیشہ آگے ہی کی طرف بڑھائے لے گئی اور جستجو نے کبھی گوارا نہیں کیا کہ درمیانی منزلوں میں رُک کر دم لے لے۔ بالآخر دم لیا تو اس وقت لیا جب منزل مقصود سامنے جلوہ گر تھی اور کی گرد راہ سے چشم تمنائی روشن ہو رہی تھی۔ بہ وصلش...
  5. ابوشامل

    غبار خاطر خط نمبر 19

    چڑیا چڑے کی کہانی قلعۂ احمد نگر 17 مارچ 1943ء صدیق مکرم زندگی میں بہت سی کہانیاں بنائیں۔ خود زندگی ایسی گزری جیسے ایک کہانی ہو: ہے آج جو سرگزشت اپنی کل اس کی کہانیاں بنیں گی آئیے آج آپ کو چڑیا چڑے کی کہانی سناؤں: دگر ہا شنیدستی، ایں ہم شنو یہاں کمرے جو ہمیں رہنے کو ملے ہیں،...
  6. ابوشامل

    غبار خاطر خط نمبر 14

    قلعۂ احمد نگر 5 دسمبر 1942ء صدیق مکرم پانچویں صلیبی حملہ کی سرگزشت ایک فرانسیسی مجاہد "Crusader' ژے آن دو ژواین ویل(Jean De Jain Ville) نامی نے بطور یادداشت کے قلم بند کی ہے۔ اس کے کئی انگریزی ترجمے شائع ہو چکے ہیں۔ زیادہ متداول نسخہ ایوری مینس لائبریری کا ہے۔ پانچواں صلیبی حملہ سینٹ...
  7. ابوشامل

    غبار خاطر خط نمبر 15

    قلعۂ احمد نگر 17 دسمبر 1942ء صِدیقِ مکرم وقت وہی ہے مگر افسوس، وہ چائے نہیں ہے جو طبعِ شورش پسند کو سرمستیوں کی اور فکر عالم آشوب کو آسودگیوں کی دعوت دیا کرتی تھی۔ پھر دیکھیے اندازِ گل افشانیِ گفتار رکھ دے کوئی پیمانۂ صہبا مرے آگے وہ چینی چائے جس کا عادی تھا، کئی دن ہوئے ختم ہو...
  8. ابوشامل

    غبارِ خاطر

    مولانا ابوالکلام آزاد کی "غبار خاطر" کے مطالعے کا آغاز کیا ہے۔
Top