ادا

  1. طارق شاہ

    ادا جعفری :::: ڈھلکے ڈھلکے آنسو ڈھلکے -- Ada Jafri

    ادا جعفری صاحبہ ڈھلکے ڈھلکے آنسو ڈھلکے چھلکے چھلکے ساغر چھلکے دل کے تقاضے، اُن کے اشارے بوجھل بوجھل، ہلکے ہلکے دیکھو دیکھو دامن اُلجھا ٹھہرو ٹھہرو ساغر چھلکے اُن کا تغافل اُن کی توجّہ اِک دل اُس پر لاکھ تہلکے اُن کی تمنّا، اُن کی محبّت دیکھو سنبھل کے دیکھو سنبھل کے ادا جعفری
  2. ع

    شکست

    شکست بال آیا نہ چھنک کے ٹوٹے ٹوٹنا جن کا مقّدر ٹوٹے لب پہ الفاظ تو خواب آنکھوں میں وہ ستارے ہوں کہ ساغر ٹوٹے حسن ِتخلیق کی توہین ہوئی ناز تخیل کی شہہ پر ٹوٹے نذر ِ تادیب ہے ناگفتہ بیاں نا تراشیدہ بھی پیکر ٹوٹے تم اِک امید کی خاطر روئے اِس صنم زار میں آذر ٹوٹے (ادا جعفری)
Top