ادیب

  1. عمر شرجیل چوہدری

    رات کا سورج

    دیا تو سورج کی موجودگی میں بھی جل سکتا ہے لیکن اس کی حدت کا احساس اس وقت ہوتا ہے جب کوئی اس سے چھونے کی حد تک قریب ہو۔ ہم بھی اپنی محبت کا دیا جلائے جگہ جگہ بھٹکے مگر کسی کو اس کی حدت کا احساس نہیں ہوا۔ کیونکہ دیا تو رات کا سورج ہے۔ جب تمام روشنیاں گل ہو جاویں گی تو ہماری روشنی کہیں کار آمد ہووے گی۔
  2. محمداحمد

    ادیبوں کی (لکھنے کی) نرالی عادتیں۔ آپ کس طرح لکھتے ہیں؟

    ادیبوں کی نرالی عادتیں رانا محمد شاہد اردو کے مشہور افسانہ نگار اور ناول نگار کرشن چندر تنہائی میں کمرا بند کر کے لکھتے تھے۔ اہک بار ان کی بیگم نے چپکے سے کمرے میں جھانک کر دیکھاتو کرشن اردگرد سے بے خبر اپنے لکھنے کے پیڈ پر جھکے ہوئے تھے۔ اس لمحے ان کا چہرہ بہت ظالم، بھیانک اور اجنبی سا لگا۔...
  3. عمر شرجیل چوہدری

    تعارف مختصر تعارف عمر شرجیل چوہدری

    اپنا تعارف یا اپنے بارے میں لکھنا بنسبت دوسرے پر لکھنے سے خاصا مشکل ہوتا ہے اور ایک طرح سے آسان بھی ہے کہ آدمی اپنے بارے وہ حقائق بھی جانتا ہوتا ہے جس سے دوسرے بے خبر یا بے سروپائی کا شکار ہوتے ہیں. میرے بارے میں بھی بہت سے دوست احباب تخمینہ لگا چکے ہیں اور میں نے آج تک کسی کو یہ نہیں کہا کہ...
  4. بافقیہ

    آپ کے پسندیدہ ادیب

    احباب اور محفلین! سلامی مسنون جس طرح محفل میں ادب سے محبت رکھنے والے اور خود اپنی ذات میں ایک انجمن کے مثل کئی سارے ادباء موجود ہیں۔ لیکن یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ محفل میں مجھ جیسے نو آموز اور کم علم بھی سینکڑوں کی تعداد میں ہیں۔ تو کیا ہی بہتر ہو اگر اس لڑی میں اپنے پسندیدہ ادیب کا ذکر کیا...
  5. محمد بلال اعظم

    احترامِ صبا کیا جائے ۔۔۔اظہر ادیب

    احترامِ صبا کیا جائے سب دریچوں کو وا کیا جائے کوئی شہرِ صبا سے آئے گا فرش کو آئینہ کیا جائے ساری نادانیاں تو اپنی ہیں کیا کسی کا گِلہ کیا جائے کیوں لیا جائے امتحان اس کا کیوں اسے بے وفا کیا جائے مشورے ٹھیک ہیں زمانے کے دل نہ مانے تو کیا کیا جائے صرف حرفِ دعا نہیں کافی دل کو صرفِ دعا...
  6. ع

    ایک ادیب کی یاد ۔۔۔۔ مختاراحمد ندوی

    خواجہ حسن نظامی کہنے کو تو ایک خانقاہی آدمی تھے اور نظام الدین اولیاء کے سلسلے کے نامور رہنما تھے، لیکن تھے بڑےدلچسپ ، ادب شناس اور اردو زبان کے اپنے طرزبیان وتحریر کے مانے ہوئے ادیب ، ہندوستان کی جنگ آزادی کی لڑائی میں ان کے اسلوب زبان کا بھی بڑا حصہ تھا، وہ بڑے بڑے ادبی اور قومی جلسوں میں ادب...
Top