ahmad faraz

  1. طارق شاہ

    فراز :::::میں کس کا بخت تھا مری تقدیر کون تھا:::::Ahmad Faraz

    غزل احمد فرازؔ مَیں کِس کا بخت تھا، مِری تقدِیر کون تھا تُو خواب تھا ، تو خواب کی تعبِیر کون تھا مَیں بے گلِیم لائقِ دُشنام تھا، مگر! اہلِ صَبا میں صاحبِ توقِیر کون تھا اب قاتِلوں کا نام و نِشاں پُوچھتے ہو کیا ایسی محبّتوں سے بغلگیر کون تھا مَیں زخم زخم اُس سے گَلے مِل کے کیوں ہُوا وہ دوست...
  2. طارق شاہ

    فراز احمد فرازؔ ::::::شاعر ::::::Ahmad Faraz

    شاعر جس آگ سے جل اُٹّھا ہے جی آج اچانک پہلے بھی مرے سینے میں بیدار ہُوئی تھی جس کرب کی شدّت سے مری رُوح ہے بےکل پہلے بھی مرے ذہن سے دوچار ہُوئی تھی جس سوچ سے میں آج لہو تُھوک رہا ہُوں پہلے بھی مرے حق میں یہ تلوار ہُوئی تھی وہ غم، غَمِ دُنیا جسے کہتا ہے زمانہ وہ غم! مجھے جس غم سے سروکار نہیں تھا...
  3. طارق شاہ

    فراز احمد فراؔز ::::::مَیں اور تُو ::::::Ahmad Faraz

    " مَیں اور تُو " روز جب دُھوپ پہاڑوں سے اُترنے لگتی کوئی گھٹتا ہُوا بڑھتا ہُوا بیکل سایہ ایک دِیوار سے کہتا کہ مِرے ساتھ چلو اور زنجیرِ رفاقت سے گُریزاں دِیوار اپنے پندار کے نشے میں سدا اِستادہ خواہشِ ہمدمِ دِیرِینہ پہ ہنس دیتی تھی کون دِیوار، کسی سائے کے ہمراہ چلی کون دِیوار، ہمیشہ مگر...
  4. طارق شاہ

    فراز احمد فراؔز :::::جب سب کے دِلوں میں گھر کرے تُو ::::::Ahmad Faraz

    غزل جب سب کے دِلوں میں گھر کرے تُو پِھر کیوں ہَمَیں در بَدر کرے تُو یہ حال ہے شام سے تو اے دِل! مُشکِل ہے کہ اب سَحر کرے تُو آنکھوں میں نِشان تک نہ چھوڑے خوابوں کی طرح سفر کرے تُو اِتنا بھی گُریز اہلِ دِل سے کوئی نہ کرے، مگر کرے تُو خوشبُو ہو ، کہ نغمہ ہو، کہ تارا ہر ایک کو، نامہ بر...
  5. طارق شاہ

    فراز احمد فراؔز :::::: حیران ہُوں خود کو دیکھ کر مَیں :::::Ahmad Faraz

    غزل حیران ہُوں خود کو دیکھ کر مَیں ایسا تو نہیں تھا عمر بھر مَیں وہ زِندہ دِلی کہاں گئی ہے ہنستا تھا اپنے حال پر جب مَیں آدابِ جُنونِ عاشقی سے ایسا بھی نہیں تھا بے خبر مَیں واسوخت کبھی نہ مَیں نے لِکھّی رویا بھی کبھی جو ٹُوٹ کر مَیں صیّاد پرست جو بھی سمجھیں زنداں کو سمجھ سکا نہ گھر مَیں...
  6. طارق شاہ

    فراز احمد فراؔز ::::::دل میں، اب طاقت کہاں خوننابہ افشانی کرے::::::Ahmad Faraz

    غزل دِل میں، اب طاقت کہاں خُوننابہ افشانی کرے ورنہ ،غم وہ زہر ہے، پتّھر کو بھی پانی کرے عقل وہ ناصح، کہ ہر دَم لغزِشِ پا کا خیال دِل وہ دِیوانہ، یہی چاہےکہ نادانی کرے ہاں مجھے بھی ہو گِلہ بے مہریِ حالات کا تُجھ کو آزردہ اگر میری پریشانی کرے یہ تو اِک شہرِ جنُوں ہے چاک دامانو، یہاں سب...
  7. طارق شاہ

    فراز حمد فراؔز ::::::یہ طبیعت ہے، تو خود آزار بن جائیں گے ہم ! :::::: Ahmad Faraz

    غزل یہ طبِیعت ہے، تو خود آزار بن جائیں گے ہم ! چارہ گر رَوئیں گے، اور غم خوار بن جائیں گے ہم ہم سَرِ چاک وفا ہیں اور تِرا دستِ ہُنر جو بنا دے گا ہَمَیں اے یار! بن جائیں گے ہم کیا خبر تھی اے نِگارِشعر! تیرے عِشق میں دِلبرانِ شہر کے دِلدار بن جائیں گے ہم سخت جاں ہیں، پر ہماری اُستواری پر نہ جا...
  8. ایم اے راجا

    فراز غزل: نہ جانے ظرف تھا کم یا انا زیادہ تھی

    نہ جانے ظرف تھا کم یا انا زیادہ تھی کلاہ سر سے تو قد سے قبا زیادہ تھی رمیدگی تھی تو پھر ختم تھا گریز اس پر سپردگی تھی تو بے انتہا زیادہ تھی غرور اس کا بھی کچھ تھا جدائیوں کا سبب کچھ اپنے سر میں بھی شاید ہوا زیادہ تھی وفا کی بات الگ پر جسے جسے چاہا کسی میں حسن، کسی میں ادا زیادہ تھی...
  9. طارق شاہ

    فراز احمد فرؔاز ::::: دُکھ کی دو اِک برساتوں سے، کب یہ دِل پایاب بھرا ::::: Ahmad Faraz

    غزلِ دُکھ کی دو اِک برساتوں سے، کب یہ دِلِ پایاب بھرا وہ تو کوئی دریا لے آیا ، دریا بھی سیلاب بھرا سوچا تھا! غم کو غم کاٹے، زہر کا زہر بنے تریاق اب دِل آبلہ آبلہ ہے، اور شیشۂ جاں زہراب بھرا تم آ جاتے، تو اُس رُت کی عُمر بھی لمبی ہو جاتی ابھی تھا دیواروں پر سبزہ، ابھی تو صحن گلاب بھرا جانے...
  10. طارق شاہ

    احمد فراز ::::: سو دُوریوں پہ بھی مِرے دِل سے جُدا نہ تھی ::::: Ahmad Faraz

    غزلِ سو دُوریوں پہ بھی مِرے دِل سے جُدا نہ تھی تُو میری زندگی تھی، مگر بے وفا نہ تھی دِل نے ذرا سے غم کو قیامت بنا دِیا ورنہ وہ آنکھ اِتنی زیادہ خفا نہ تھی یُوں دِل لرز اُٹھا ہے کسی کو پُکار کر میری صدا بھی جیسے کہ میری صدا نہ تھی برگِ خِزاں جو شاخ سے ٹوُٹا وہ خاک تھا اِس جاں سُپردگی کے تو...
  11. طارق شاہ

    احمد فراز ::::: ﮨﻢ ﺑﮭﯽ ﻣﺎﻧﮕﯿﮟ ﻣُﺮﺍﺩ ﮨﻮکچھ ﺗﻮ ::::: Ahmad Faraz

    ﮨﻢ ﺑﮭﯽ ﻣﺎﻧﮕﯿﮟ ﻣُﺮﺍﺩ ﮨﻮکچھ ﺗﻮ ﺟﺐ ﺭﮨﺎ ﺗﯿﺮﮮ ﺑﻌﺪ ﮨﻮ کچھ ﺗﻮ ﮐﯿﺴﮯ ﭘﯿﻤﺎﮞ ﮐﮩﺎﮞ ﮐﮯ ﻗﻮﻝ ﻭ ﻗﺮﺍﺭ ﺍُﺱ ﺳِﺘﻤﮕﺮ ﮐﻮ ﯾﺎﺩ ﮨﻮ کچھ ﺗﻮ ﮐﻔﺮ ﮨﮯ ، ﺑﮯ ﺟﻮﺍﺯ ﻣﮯ ﭘﯿﻨﺎ ﺗﻮُ ﮨﻮ ﯾﺎ ﺍﺑْﺮ ﻭ ﺑﺎﺩ ، ﮨﻮ کچھ ﺗﻮ ﮐﯿﻮﮞ ﺍﺑﮭﯽ ﺳﮯ ﮔِﻠﮧ ﺗﻐﺎﻓﻞ ﮐﺎ ﻣِﻠﻨﺎ ﺟُﻠﻨﺎ ﺯﯾﺎﺩ ﮨﻮ کچھ ﺗﻮ ﺁﺅ ﺭﻭ ﻟﯿﮟ ﻓﺮﺍﺯ ﺩُﻧﯿﺎ ﮐﻮ ﺧﻮﺵ ﺩﻝِ ﻧﺎﻣُﺮﺍﺩ ﮨﻮ کچھ ﺗﻮ احمد فراز
  12. محمد بلال اعظم

    کس قدر جلد بدل جاتے ہیں انساں جاناں

    کس قدر جلد بدل جاتے ہیں انساں جاناں محمدصفدر ادب برائے ادب کہ ادب برائے زندگی، دونوں مفروضے مکمل طور پر درست ہیں نامکمل طور پر غلط ۔ ادب کی ذمہ داری اخلاقی محاسن کا پیدا کرنا ہے نہ ہی ادب زندگی کے اس رُخ سے منہ پھیر سکتا ہے ۔ادیب خلا میں رہتا ہے اور نہ خیال آسمان سے وارد ہوتا ہے ۔ زندگی کا...
Top