اسلا علیکم محفلین
پیش ہے ایک غزل
اساتذہ کرام سے اصلاح کی گزارش ہے.....
غزل
جو کھلا آسمان ہے پیارے
وہ مری داستان ہے پیارے
سب رکھینگے خیال تیرا ہی
بس یہ تیرا گمان ہے پیارے
چاہ کر بھی چھپا نہ پاؤگے
عشق پورا جہان ہے پیارے
دورِ نفرت یہاں وہاں دیکھو
مذہبی یہ کمان ہے پیارے
چھت سے آواز جو سنی میں نے...
السلام علیکم ۔۔۔ محفلین
ایک غزل پیش ہے اساتذہ سے اصلاح کی گزارش ہے ۔۔۔۔۔
غزل
تھا مجھے علم یہ الہام سے پہلے پہلے
کشتیاں ڈوب گئیں شام سے پہلے پہلے
جس کی خوشبو مری سانسوں میں بسی رہتی ہے
مل نہ پایا وہ مجھے شام سے پہلے پہلے
بے وفائی کا مرض جب سے لگایا اس نے
میں بھی ڈرتا ہوں کسی کام سے پہلے پہلے
اس...
راحیل اصغر
خاموش ہوں میں لب پہ شکایت تو نہیں ہے
فریاد کروں میری یہ عادت تو نہیں ہے
جو موجِ َغم و درد اُٹھی ہے مرے دل میں
ہنگامہ تو بیشک ہے قیامت تو نہیں ہے
شاید مجھے مل جائے مرے درد کا درماں
امّید سہی چین کی حالت تو نہیں ہے
فرصت میں مجھے یاد بھی کر لیجیے اک دن
یہ عرض محبت کی علامت تو نہیں ہے
مل...
مجھے واعظ یہ تو بتاتے ہیں کہ حضرت یوسف ۴ بہت خوبصورت اور حسین و جمیل تھے ، مگر کوئی یہ نہیں بتاتا کہ حضرت یوسف۴ نے اپنے ملک کو ایسا بےمثال "معاشی پروگرام" دیا تھا کہ 7 سال کے قحط میں کوئی انسان بھوک سے نھیں مرنے پایا۔
یہ تو بتاتے ہیں کہ حضرت سلیمان۴ کی بادشاہت اتنی دبدبے والی تھی کہ جنات...
راحیل اصغر۔۔
میں عورت ذات سہی،
کمزور و کم تر سہی،
کہ مجھے زیب نہیں دیتا
تیرے آگے اکڑنا،
تو تو آدم ہے،
کہ ابن آدم ہے
جو اعلی تخلیق کہلایا
جسے فرشتوں نے پوجا
مگر یہ کہاں لکھا ہے
تو مجھ سے معتبر ہے
میں بھی تو تیرا ہی حصہ ہوں
تیری پسلی سے نکلی ہوں
گر تو مکمل ہوتا،
گر تو ہی سب کچھ ہوتا
تو رہ لیتا خود...
یہی بہتر ہے فاصلہ رکھیے
نہیں تو تھوڑا حوصلہ رکھیے
خوابوں میں ہو مگر ضروری ہے
آنے جانے کا سلسلہ رکھیے
دیکھیے عشق میں تو نفع نہیں
یہ تعلق بلا وجہ رکھیے
دوستی یہ نہیں ہے میری جاں
ایک کے ساتھ دوسرا رکھیے
میری تصویریں کیا بگاڑیں گی
کسی...
تو رستہ بدلنے کی عادت نکال
نہیں تو یہ ذکرِ محبّت نکال
مٹا دے تو ہستی کا اپنی غرور
تو سجدے میں عجز و ندامت نکال
یہ کافر وہ کافر مسلماں ہے کون ؟
نہ خود سے تو اپنی شریعت نکال
زباں سے تو اپنی ملمّع ہٹا
وہ تیری جو...
تہمت کا کہیں بغض و رقابت کا درندہ
ہرموڑ پہ بیٹھا ہے جہالت کا درندہ
بچے کئی معصوم نگلتا ہے یہ ہر روز
جو شہر میں پھرتا ہے محبت کا درندہ
ڈرتا ہوں کہیں کھنیچ نہ لے روح بدن سے
تنہائی کے جنگل میں یہ وحشت کا درندہ
جاں بخشے یہی رن میں، یہی جاں لے حرم میں
فطرت میں تو انسان ہے، خصلت کا درندہ
آنکھوں سے...