اےپاگل دل! عطا تجھ کو بصورت ہی یہ ممکن تھی
وہ کافر در تھا، تُو بھی، بن کہ واں کافر گیا ہوتا
کہاں لے گے ہو ساقی دورِ لطفِ جام تم مجھ سے
نظر کا جام تیرا ، میرا ساغر بھر گیا ہوتا
کی جس سے تُو نے بسمؔل! دل لگی ہی کی ہو گی آخر
جو تُو نے عشق کیا ہوتا ، ابھی تک مر گیا ہوتا
السلام علیکم
اساتذہ حضرات سے میری مؤدبانہ عا جزانہ درخواست ہے کہ میری غزل کی اصلاح فرمادیں یہ بات عرض کردوں کہ یہ میری تیسری غزل ہے اس سے قبل جو میری پہلی غزل تھی وہ اصلاح کیلئے بھیجا تھا الحمد للہ بہت بھتر انداز میں سمجھا یا گیا تھا اس بار بھی اچھے کی امید رکھتا ہوں
مرے اجداد نے جو کچھ بھی...