"چمنِ طیبہ سنبل جو سنوارے گیسو "
از:علامہ شبنمؔ کمالی، دربھنگہ ( ماہ نامہ اعلیٰ حضرت بریلی شریف، مارچ 1990ء ص24)
دائرے بن گئے آنکھوں کے تمہارے گیسو
جب تصور نے خیالوں میں اتارے گیسو
رُخ ہے والشمس تو واللیل ہیں پیارے گیسو
کتنے محبوب ہیں خالق کو تمہارے گیسو
رشکِ گلزارِ ارم بن گئی بزمِ ہستی...