جنید نسیم سیٹھی
حسین کا سجدہ
جہاں میں سب سے جدا ہے حسین کا سجدہ
نشانِ راہِ بقا ہے حسین کا سجدہ
اسی سے عرش مقام آج نینوا کی زمیں
وقارِ کرب و بلا ہے حسین کا سجدہ
جبین دہر پہ کوثر کی روشنائی سے
الگ ہی شاں سے لکھا ہے حسین کا سجدہ
لب فرات کھڑے جبرائیل سوچتے ہیں
نبی کا سجدہ ہے یا ہے حسین کا سجدہ
نماز...