لیجیے جناب اس سیکشن میں بھی حاضری دیے دیتا ہوں، پیش خدمت ہے ایک ہی تصویر میں میری تین عدد کاوشیں ایک گیت، فوٹوگرافی اور فوٹوگرافی پر ڈیجیٹل پینٹنگ۔
تین شعبہ جات کے ماہرین سے معذرت کے ساتھ۔
السلام علیکم،
آج اپنا نام اردو میں گوگل کیا تو پتہ چلا کہ ہماری کھینچی ہوئی ایک عدد فوٹو بی بی سی اردو کی زینت بھی رہی ہے۔ سوچا آپ سے بھی شئیر کر لوں۔
جوڑے
جوڑوں کے موزوں پہ صارفین کی جانب سے بھیجی گئی فوٹو گرافی سے سیلیکٹڈ فوٹوز کی گیلری
لنک: بی بی سی اردو
السلام علیکم،
فوٹوگرافی چونکہ ایک بہت ہی وسیع میدان ہے ، اس میں سیکھنے کو اور کرنے کو بہت کچھ ہے اور میں وہی کر رہا ہوں یعنی سیکھ رہا ہوں۔
اس بار میں نے لائٹ پینٹنگ کی ایک ویڈیو سے انسپائر ہو کر سوچا کہ کیوں نہ شٹر کی سلو اسپیڈ اور لائٹ کو میں بھی اپنے کچھ تجربوں اور فوٹو گرافی کا موضوع بناؤں...
السلام علیکم،
پاکستان مونومنٹ اسلام آباد تو بہت سوں نے دیکھا ہو گا اور جنہوں نےبراہِ راست نہیں دیکھا انہوں نے ٹی وی ، انٹرنیٹ اور اخباروں میں ضرور دیکھا ہو گا۔
کراچی سے آئے کچھ فیملی ممبرز کو گھمانے لے گیا اور کچھ نئے زاویوں سے مونومنٹ کی تصاویر لینے کی کوشش کی امید ہے آپ کو پسند آئے گی مری فوٹو...
السلام علیکم،
جناب جاتے کہاں ہیں پاکستان میں ابھی بہت کچھ ہے دیکھنے کو، چلیں اس سال مختلف مواقع اور اوقات میں سینٹورَس کی جو تصویر کشی کی میں نے وہ ذرا آپ بھی دیکھ لیں۔ آخر کو پاکستان ہی ہے بھئی۔
سب سے پہلے تو سینٹورَس کا ماسٹر پلان آپ سے شئیر کر لوں کہ اس نے لگنا کیسا ہے مکمل ہونے کے بعد۔
السلام علیکم،
آج میں آپ کو سیر کرواؤں گا چوکنڈی قبرستان کی، جو کہ ں لانڈھی کراچی میں نیشنل ہائی وےپر فاسٹ ورچوئل یونیورسٹی کے قریب ہی واقع ہے۔
چوکنڈی قبرستان کی قبریں جوکھیو قبائل سے منسوب کی جاتی ہیں لیکن اس کے علاوہ دیگر بلوچ قبائل کی قبریں بھی ہیں وہاں۔ چوکنڈی قبرستان میں موجود تاریخی...
السلام علیکم،
تصویر کو کلک کر کے بڑ ے سائز میں دیکھیں۔
افسوس کے اس میں اسلام آباد کا انتہائی دائیں جانب کا پانچ فیصد کا حصہ کیپچر نہیں کر پایا، لوکیشن ہی ایسی تھی کہ اتنا ہی ہو سکتا تھا۔ اس پانچ فیصد حصہ میں فیصل مسجد کے گردو نواح کا ایریا ہی ہے صرف۔ اگلی بار کوشش کروں گا کہ پورا اسلام آباد کور...
السلام علیکم،
عید سے دو تین دن پہلے بچوں کے ساتھ لیک ویو پارک میں قائم پرندوں کے قفس یا پنجرے میں فوٹو گرافی کی نیت سے جانا ہوا۔
آپ بھی اگر اسلام آباد میں رہتے ہیں یا آتے ہیں تو پتہ ہو گا آپ کو اور اگر آپ نے اسلام آباد آنا ہے تو وزٹ کیجیے گا۔
میں نے کیمرے کی آنکھ سے جو دیکھا آپ کی اسکرین کے...
السلام علیکم،
سُپر میکرو، یعنی انتہائی کلوز اَپس، میرا پَیشن لیکن پر ہائے میرے شوق کہ میری اوقات سے باہر، لیکن پھر بھی ہمت نہیں ہارتا اور اپنے وسائل کے اندر رہ کر کوشش کرتا رہتا ہوں اور انہی وسائل میں رہتے ہوئے اچھے وسائل والے ایکیوپمنٹس کے جیسے رزلٹ کی کوشش کرتا رہتا ہوں۔ میرے پاس کیمرہ ریل...
السلام علیکم،
اس اتوار ہم پاکستان کا ایک نیا گوشہ گھومے جو اس سے پہلے ہم سے اوجھل تھا،تو جناب ہم کیا دیکھا کیے آپ بھی دیکھیے اور سبحان اللہ کہیئے۔
موسم صاف نہیں تھا اور سورج بھی ہمارا ساتھ نہیں دے رہا تھا پر کچھ حاصل کر ہی لیے۔
مقام ہے جناب ڈڈیال، ضلع میرپور، آزاد کشمیر
السلام علیکم،
23 جولائی بروز منگل گاؤں جانا پڑ گیا، تو آپ کی سیر کا بھی بندوبست کر دیا، میرے گاؤں کا نام کنڈل ہے اور یہ ہری پور ہزارہ میں ہے۔
نوٹ: چونکہ کوئی تیاری نہیں تھی اس لیے کیمرہ کی بیٹری بھی پوری طرح چارج نہیں تھی اس لیے پاور سیف کرنے کے لیے ڈسپلے کی لائٹ کم کی تو تصویروں کی آئی ایس او...
السلام علیکم،
کچھ دن پہلے دامنِ کوہ جانے کا اتفاق ہوا بدلے میں محفلین کی ملاقات سے محروم بھی ہونا پڑا۔
راستے میں جاتے ہوئے کچھ تصاویر لی تھیں سب سے پہلے وہ پیشِ خدمت ہیں باقی دامنِ کوہ کی بعد میں۔
السلام علیکم،
آج کل ویک اینڈ پہ فوٹو گرافی کے تجربات کر رہا ہوتا ہوں، سوچا آپ سے بھی کچھ شئیر کر لوں۔
سیونتھ اوینیو اسلام آباد سے ڈھلتے سورج کا نظارہ
ستاروں پہ تجربے کی ایک تصویر، سیونتھ ایوینیو، تقریباََ 09:30 بجے رات۔
چمکدار دن اور خوبصورت بادل
بادلوں میں گھرا آسمان اور دور ایک...
السلام علیکم
جوتے پہنتے وقت تک پروگرام سید زبیر صاحب، نیرنگ خیال اور باقی محفلین سے ملاقات کا تھا، کیوں کہ طبیعت کی ناسازی کی وجہ سے جی چاہ رہا تھا کچھ سبزہ دیکھوں اور کسی پہاڑی پہ چڑھ کر دوستوں کے ساتھ فوٹوگرافی کی جائے لیکن عین وقت پہ ہماری طرح فوٹوگرافی کے شوقین ایک نئے دوست طبیعت کا پوچھنے...