امجد میانداد کی شاعری

  1. امجد میانداد

    کچھ درد - (میرے گیت کو ملی اُس کی زباں)

    السلام علیکم، اپنے ایک اور گیت کو مصنوعی ذہانت کے ذریعے موسیقی میں ڈھالا ہے، ذرا سنیئے اور بتائیے میں اے آئی کا بہتر استعمال کر پایا ہوں ابھی تک ۔ بے شک ابھی تلفظ کا بہت مسئلہ ہے اور تلفظ سے بھی زیادہ الفاظ کی درست ادائیگی ایک اہم مسئلہ ہے لیکن آہستہ آہستہ چیزیں بہتر ہو رہی ہیں۔ ایک اور ورژن
  2. امجد میانداد

    زندہ ہوتے تو! مصنوعی ذہانت سے تیار میرا ایک گیت

    السلام علیکم، اپنی بے ربط، بے وزن، عروض و بحر سے ماورا نظموں گیتوں کو ایک ایک کر کے موسیقی میں ڈھال رہا ہوں۔ اس سے پہلے میرے گیت " گم ہوں" اور "ہرجائی" آپ سب سے شئیر کر چکا ہوں۔ اب نئی کاوش پیش خدمت ہے "زندہ ہوتے تو" ۔ امید ہے اُس ڈائمینشن سے آتی یہ صدا پسند آئے گی۔
  3. امجد میانداد

    مصنوعی ذہانت سے تیار کیا گیا اردو/ہندی کا پہلا گانا

    السلام علیکم! جہاں آئے روز نت نئی قسم کا مواد اے آئی یعنی مصنوعی ذہانت سے تیار کروایا جا رہا ہے ایسے میں میں نے کوشش کی کہ اپنے ایک اردو گیت کو اے آئی سے نہ صرف گانے پر اصرار کیا جائے بلکہ موسیقی کے ساتھ۔ تو جناب پھر میں نے ہمیشہ کی طرح ایک نیا تجربہ کیا اور اے آئی سے ایک گانا تیار کیا ہے جس کی...
  4. امجد میانداد

    شاعری، فوٹوگرافی اور پینٹنگ

    لیجیے جناب اس سیکشن میں بھی حاضری دیے دیتا ہوں، پیش خدمت ہے ایک ہی تصویر میں میری تین عدد کاوشیں ایک گیت، فوٹوگرافی اور فوٹوگرافی پر ڈیجیٹل پینٹنگ۔ تین شعبہ جات کے ماہرین سے معذرت کے ساتھ۔
  5. امجد میانداد

    اب کوئی خواب نہیں دیکھوں گا

    السلام علیکم، اپنے خیالات و جذبات پیش کر رہا ہوں اگرچہ کوئی دس بارہ سال پہلے کی نظم ہے پر اب تک پختگی نہیں آ سکی تحریر میں دعاکرتا ہوں کہ آپ سب دوستوں کو پسند آئے، نیز اصلاح بھی ممکن ہو۔ اب کوئی خواب نہیں دیکھوں گا اپنی شکست کے اسباب نہیں دیکھوں گا اب کوئی خواب نہیں دیکھوں گا خواب تو سارے...
  6. امجد میانداد

    تجھے اے تقدیر اب روؤں کیا (میری شاعری)

    السلام علیکم، عرض کیا ہے، سب کچھ کھو دیا، اب کھوؤں کیا تجھے اے تقدیر اب روؤں کیا تم نے مڑ کر خبر نہ لی میں چین کی نیند سوؤں کیا سوچ کی زمیں تو، بنجر ہو گئی اب تیری یادیں بوؤں کیا جب اَشکوں نے دھو ڈالے ہیں پھر زخموں کو دھوؤں کیا ایک اِک لمحہ بکھر گئی ہے حیات کی لڑی پروؤں کیا۔ امجد میانداد
  7. امجد میانداد

    درد

    السلام علیکم، اساتذہ اکرام کی مہربانی اور عنایت کو مدِ نظر رکھتے ہوئے اپنی ایک اور پرانی کوشش آپ کی خدمت میں پیش ہے امید ہے اصلاح کی جائے گی تاکہ بندہ کبھی اپنی شاعری کو اپنا سا منہ لے کر کہیں ٹھیک سے شئیر کرنے کے قابل ہو سکے۔ درد درد پسِ تبسم، تبسم بامِ درد گوشہ گوشہ درد، دل نامِ درد گردن...
  8. امجد میانداد

    پچھلی خزاں کے پتے (میری ایک نظم)

    السلام علیکم! اپنی ایک نظم آپ کی خدمت میں پیش کر رہا ہوں، میری شاعری اور جوانی کے ابتدائی دنوں کی یہ نظم آج بھی مجھے میرا عزم یاد دلاتی ہے اور سمت کے تعین میں رہنمائی کرتی ہے۔ اگر اصلاح ہو جائے تو کہیں پیش کرنے کے قابل ہو جاؤں۔ پچھلی خزاں کے پتے جیسے ہوں پچھلی خزاں کے پتے یوں بھی ہیں کبھی...
  9. امجد میانداد

    میرے شہر کی ہواؤں سے (میری شاعری)

    السلام علیکم، اپنی ایک پرانی کاوش آپ دوستوں اور استادوں کی خدمت میں پیش ہے، امید ہے اصلاح اور حوصلہ افزائی فرمائیں گے۔ میرے شہر کی ہواؤں سے تم ساری باتیں کہہ دینا دل کے سارے موسم اور ساری راتیں کہہ دینا تیرے بغیر اداس ہیں اب میرے صبح و شام بہت تجھ سے کچھ نہیں کہنا پر ہیں پیغام بہت تنہائی...
  10. امجد میانداد

    ہم نہ بھی ملے تو

    السلام علیکم، میری ایک اور کاوش آپ کی نظر، امید ہے پسند آئے گی اور اپنی گراں قدر آراء سے ضرور نوازیں گے۔ ہم نہ بھی ملے تو دل نہ بھی کھِلے تو زندگی کا سفر یوں ہی چلتا رہے گا، بڑھتا رہے گا، وقت کا سورج بھی چڑھتا رہے گا، ڈھلتا رہے گا، پر تیرے سینے میں، میرے سینے میں اِک درد تا ابد، بڑھتا رہے...
Top