بیان اس کا غلط آیا "ترقی ہو رہی ہے"
منسٹر خود بھی شرمایا، ترقی ہو رہی ہے
لگایا ہم نے سرمایا، ترقی ہو رہی ہے
منسٹر بن گئے تایا، ترقی ہو رہی ہے
ہوئی نایاب سی این جی، ہوا پٹرول مہنگا
حکومت کا بیان آیا، ترقی ہو رہی ہے
ہوا بحران آٹے کا، ہوئی خوراک بہتر
پلاؤ سب نے ہے کھایا، ترقی ہو رہی ہے...