amjad

  1. امجد علی راجا

    ہر روز لٹ رہا ہے ہر انسان یہاں پر (نظم)

    کیا کچھ نہیں خرید کا سامان یہاں پر ہر روز بک رہا ہے ہر انسان یہاں پر نیلام پر لگے ہوئے ایمان یہاں پر ہر روز لٹ رہا ہے ہر انسان یہاں پر ہر جرم، پاپ، جسم فروشی کی رذالت افلاس کا نتیجہ ہے ہر ایک ضلالت سمجھا گیا غریب کو حیوان یہاں پر ہر روز لٹ رہا ہے ہر انسان یہاں پر افلاس، بھوک، ظلم و الم، فکر...
  2. امجد علی راجا

    لگتا ہے کہ تم ہو

    جاناں یہ مری آنکھ کا دھوکہ ہے کہ تم ہو دیکھوں میں جب آئینے کو لگتا ہے کہ تم ہو دامن نے تڑپ کر جسے سینے سے لگایا آنسو یہ مری آنکھ سے چھلکا ہے کہ تم ہو ہر وقت کڑی دھوپ میں رہتا ہے مرے ساتھ آنچل ہے، تری زلف کا سایہ ہے کہ تم ہو رہتا ہے مرے دل میں کوئی درد کی صورت حسرت ہے، یہ بے تاب تمنا ہے کہ...
  3. امجد علی راجا

    ہے کون کون اہل وفا دیکھتے رہو

    ہے کون کون اہلِ وفا دیکھتے رہو دیتا ہے کون کون دغا دیکھتے رہو پوچھا جو زندگی سے کہ کتنے ستم ہیں اور بس مسکرا کر اس نے کہا، دیکھتے رہو رکھا کسی نے بام پہ ٹوٹا ہوا چراغ اور ہے غضب کی تیز ہوا، دیکھتے رہو اٹکی ہوئی ہے جان مرے لب پہ چارہ گر شاید وہ آہی جائے ذرا دیکھتے رہو انجام ہے تباہی تکبر...
  4. امجد علی راجا

    ان کی عادت ہے شرارے مرے دل پر رکھنا

    ان کی عادت ہے شرارے مرے دل پر رکھنا خود ستم ڈھا کے مرا نام ستمگر رکھنا سرخ آنکھوں میں رہے اشک تری یادوں کے کتنا مشکل ہے شراروں میں سمندر رکھنا سیج پھولوں کی ہے گلشن ہے نہ خوشبو کوئی عشق صحرا ہے قدم سوچ سمجھ کر رکھنا پہلے تجدید وفا کا کوئی امکان تو تھا اب تو عادت سی ہے دن رات کھلا در رکھنا...
  5. امجد علی راجا

    غزل - سوچ لے

    بھیجا ہے ہم نے اس کو یہ پیغام، سوچ لے ہوتا برا ہے پیار کا انجام، سوچ لے آساں نہیں ہے راستہ الفت کا اجنبی آئے گی پیش گردشِ ایام، سوچ لے مجھ سے بڑھا رہا ہے مراسم، زہے نصیب میں ہوں مگر جہان میں بدنام، سوچ لے ساغر سے دل کی آگ بجھانے چلا ہے تُو پانی نہیں یہ آگ کا ہے جام، سوچ لے کرتا ہے حق کی...
  6. امجد علی راجا

    نگاہوں میں کسی کی ڈوب جانے کی تمنا ہے

    نگاہوں میں کسی کی ڈوب جانے کی تمنا ہے کہ دریا کو سمندر سے ملانے کی تمنا ہے مری جاں تجھ کو تجھ سے ہی چرانے کی تمنا ہے کہ چپکے سے ترے دل میں سمانے کی تمنا ہے بہارو راستہ چھوڑو، ستارو دور ہٹ جاؤ کہ اس کی راہ میں یہ دل بچھانے کی تمنا ہے جو میرے نام کی ہو اور ہو اس میں مری چاہت ترے ہاتھوں میں...
  7. امجد علی راجا

    تکلف برطرف ہوگا خطاب آہستہ آہستہ

    تکلف برطرف ہوگا خطاب آہستہ آہستہ اُٹھے گا ان کے چہرے سے نقاب آہستہ آہستہ ہمیں مدہوش کردے گا شباب آہستہ آہستہ دِکھاتی ہے اثر اپنا شراب آہستہ آہستہ نہیں اب تاب اِس دل میں کوئی بھی درد سہنے کی ستم صد شوق سے لیکن جناب آہستہ آہستہ تکلف ہے، حیا ہے، یا مرے دلبر کی عادت ہے نگاہیں ہیں زمیں پر اور...
  8. امجد علی راجا

    ہم لوگ اصولوں کی تجارت نہیں کرتے

    ظلمت کی کسی حال میں بیعت نہیں کرتے ہم صاحبِ ایمان ہیں، بدعت نہیں کرتے ہم خاک نشینوں کی بڑی پختہ نظر ہے دولت کی چمک دیکھ کےعزت نہیں کرتے گردن میں سدا رہتا ہے پھر طوقِ غلامی جو جھک کے تو رہتے ہیں، بغاوت نہیں کرتے مذہب سے تعلق نہ کوئی دین ہے ان کا وہ لوگ جو انساں سے محبت نہیں کرتے فطرت نے...
  9. حجاب

    امجد اسلام امجد اس بھید بھری چُپ میں ۔۔۔۔۔۔

    اے شمعِ کوئے جاناں ہے تیز ہوا ، مانا لَو اپنی بچا رکھنا ۔ رستوں پر نگاہ رکھنا ایسی ہی کسی شب میں آئے گا یہاں کوئی ، کچھ زخم دکھانے کو اِک ٹوٹا ہوا وعدہ ، مٹی سے اُٹھانے کو پیروں پہ لہو اُس کے آنکھوں میں دھواں ہوگا چہرے کی دراڑوں میں بیتے ہوئے برسوں کا ایک ایک نشاں ہوگا بولے...
  10. زونی

    امجد اسلام امجد مشورہ (امجد اسلام امجد)

    مشورہ لذیذ ہو تو حکایت دراز تر بھی کروں زوال کی ھے شکایت سو اس زمان میں ھے کون جو اس نعمت سے بہرہ مند نہیں دہانِ خشک سے تلخی ملے گی ، قند نہیں تو آؤ آج سے یہ رسمِ گفتگو چھوڑیں عنانِ وقت کو تھامیں خود اپنے ہاتھوں میں بہت نہیں تو ذرا سا ہی اس کا رخ موڑیں!
  11. زونی

    امجد اسلام امجد وہ ملال تو کوئی اور تھا

    وہ ملال تو کوئی اور تھا مرے چار سو جو کھلا رہا ،وہ جمال تو کوئی اور تھا مرے خواب جس میں الجھ گئے، وہ خیال تو کوئی اور تھا یہاں کس حساب کو جوڑتے مرے صبح و شام بکھر گئے! جو ازل کی صبح کیا گیا، وہ سوال تو کوئی اور تھا جسے تیرا جان کے رکھ لیا، وہ ملال تو کوئی اور تھا...
  12. زونی

    امجد اسلام امجد ناممکن (امجد اسلام امجد)

    ناممکن آنکھوں کو کیسے مل سکے خوابوں پہ اختیار قوسِ قزح کے رنگ کہیں ٹھہرتے نہیں منظر بدلتے جاتے ہیں نظروں کے ساتھ ساتھ جیسے کہ ایک دشت میں لاکھوں سراب ہوں جیسے کہ اک خیال کی شکلیں ہوں بے شمار! (امجد اسلام امجد)
  13. زونی

    امجد اسلام امجد یہ بستی (امجد اسلام امجد)

    زندگی بھی مہنگی ھے، موت بھی نہیں سستی یہ زمین بے سایہ گھر گئی خدا جانے کن عجب عذابوں میں بے وجود سایوں کا یہ جو کارخانہ ھے کن عجب سرابوں میں کس طرف روانہ ھے؟ نیستی ھے یا ہستی! زندگی بھی مہنگی ھے موت بھی نہیں سستی (امجد اسلام امجد)
  14. زونی

    امجد اسلام امجد یہ جو اب موڑ آیا ھے (امجد اسلام امجد)

    یہ جو اب موڑ آیا ھے یہاں رک کر کئی باتیں سمجھنے کی ضرورت ھے کہ یہ اس راستے کا ایک حصہ ہی نہیں، سارے سفر کا جانچنے کا ، دیکھنے کا ، بولنے کا ایک پیمانہ بھی ھے، یعنی یہ ایسا آئینہ ھے جس میں عکسِ حال و ماضی اور مستقبل بہ یک لمحہ نمایاں ہے یہ اس کا استعارہ ھے سنا ھے ریگِ صحرا کے سفر میں...
  15. محمد وارث

    امجد اسلام امجد غزل - کوئی بھی آدمی پورا نہیں ہے - امجد اسلام امجد

    کوئی بھی آدمی پورا نہیں ہے کہیں آنکھیں، کہیں چہرا نہیں ہے یہاں سے کیوں کوئی بیگانہ گزرے یہ میرے خواب ہیں رستہ نہیں ہے جہاں پر تھے تری پلکوں کے سائے وہاں اب کوئی بھی سایا نہیں ہے زمانہ دیکھتا ہے ہر تماشہ یہ لڑکا کھیل سے تھکتا نہیں ہے ہزاروں شہر ہیں ہمراہ اس کے مسافر دشت میں تنہا نہیں ہے...
  16. محمد وارث

    امجد اسلام امجد غزل - کسی کی آنکھ جو پر نم نہیں ہے - امجد اسلام امجد

    کسی کی آنکھ جو پر نم نہیں ہے نہ سمجھو یہ کہ اس کو غم نہیں ہے سوادِ درد میں تنہا کھڑا ہوں پلٹ جاؤں مگر موسم نہیں ہے سمجھ میں کچھ نہیں آتا کسی کی اگرچہ گفتگو مبہم نہیں ہے سلگتا کیوں نہیں تاریک جنگل طلب کی لو اگر مدھم نہیں ہے یہ بستی ہے ستم پروردگاں کی یہاں کوئی کسی سے کم نہیں ہے کنارا...
  17. محمد وارث

    امجد اسلام امجد غزل - یہ دشتِ ہجر یہ وحشت یہ شام کے سائے - امجد اسلام امجد

    یہ دشتِ ہجر یہ وحشت یہ شام کے سائے خدا یہ وقت تری آنکھ کو نہ دکھلائے اسی کے نام سے لفظوں میں چاند اترے ہیں وہ ایک شخص کہ دیکھوں تو آنکھ بھر آئے کلی سے میں نے گلِ تر جسے بنایا تھا رتیں بدلتی ہیں کیسے، مجھے ہی سمجھائے جو بے چراغ گھروں کو چراغ دیتا ہے اسے کہو کہ مرے شہر کی طرف آئے یہ...
  18. محمد وارث

    امجد اسلام امجد میرے گھر میں روشن رکھنا - امجد اسلام امجد

    میرے گھر میں روشن رکھنا چینی کی گُڑیا سی جب وہ چھوٹے چھوٹے قدم اٹھاتی میری جانب آتی ہے تو اُس کے لبوں پر ایک ستارہ کِھلتا ہے "پاپا" اللہ۔ اس آواز میں کتنی راحت ہے ننھے ننھے ہاتھ بڑھا کر جب وہ مجھ سے چُھوتی ہے تو یوں لگتا ہے جیسے میری رُوح کی ساری سچّائی اس کے لمس میں جاگ اٹھتی ہے اے مالک،...
  19. سارہ خان

    امجد اسلام امجد یوں تو کیا چیز زندگی میں نہیں

    یوں تو کیا چیز زندگی میں نہیں جیسے سوچی تھی اپنے جی میں ‘ نہیں دِل ہمارا ہے چاند کا وہ رُخ جو ترے رُخ کی روشنی میں ، نہیں سب زمانوں کا حال ہے اِس میں اِک وہی شام ، جنتری میں نہیں ! ہیں خلاؤں میں کِتنی دُنیا ئیں جو کِسی حدِّ آگہی میں نہیں ! ہو کیسا، حَرم کہ بُت خانہ فرق ان...
  20. محمد وارث

    امجد اسلام امجد دل کے دریا کو کسی روز اُتر جانا ہے - امجد اسلام امجد

    دل کے دریا کو کسی روز اُتر جانا ہے اتنا بے سمت نہ چل، لوٹ کے گھر جانا ہے اُس تک آتی ہے تو ہر چیز ٹھر جاتی ہے جیسے پانا ہی اسے، اصل میں مر جانا ہے بول اے شامِ سفر، رنگِ رہائی کیا ہے؟ دل کو رکنا ہے کہ تاروں کو ٹھہر جانا ہے کون اُبھرتے ہوئے مہتاب کا رستہ روکے اس کو ہر طور سوئے دشتِ سحر جانا...
Top