مری آرزو مرا مدعا کوئی اور اس کے سوا نہیں
غمِ یار ہے تو جہان ہے مجھے کیا کمی مجھے کیا نہیں
تری بے نیازی کا فتنہ گر مجھے تجھ سے کوئی گلہ نہیں
تو ہزار بار جدا رہے تری یاد دل سے جدا نہیں
یہ کہاں کا روگ ہے کیا کہوں، مرے دل کو چین ذرا نہیں
وہ ملیں تو کوئی مرض نہیں، نہ ملیں تو کوئی دوا نہیں
نہیں...