کہانیاں

  1. نیرنگ خیال

    دو کلو ٹماٹر از قلم نیرنگ خیال

    شانِ نزول: دیروز دورانِ مجلس ایک خبر نما افسانے پر تبصرہ فرماتے ہوئے حسن رحمن شدید جذباتی ہوگئے۔ عمومی دنوں میں وہ انتہائی ٹھنڈے مزاج کے انسان ہیں، لیکن کمزور لمحے سبھی انسانوں پر آتے ہیں۔ اسی جذباتی گفتگو کے دوران انہوں نے انتہائی سنجیدگی سے بیان دیا کہ انسان اگر ٹماٹر خریدنے کی بھی کہانی بیان...
  2. محمد عمر

    بہترین کہانیاں

    بہترین کہانیاں مختلف ادیبوں کی بچوں کے لیے کہانیوں کا مجموعہ ہے جو کہ ۱۹۷۶ میں شائع کیا گیا۔ میں نے کافی عرصہ پہلے ٹائپ کیا تھا لیکن شئیر نہ کر سکا۔ پی ڈی ایف آن لائن ورڈ فائل
  3. عبدالقدیر 786

    عنوان بتائیں تحریر کا آپ لوگوں کی رائے چاہئیے اِس تحریر کے بارے میں

    عنوان بتائیں تحریر کا آپ لوگوں کی رائے چاہئیے۔ اِس تحریر کے بارے میں اور کُھل کر تنقید کرسکتے ہیں اور اِس تحریر میں اگر کوئی تبدیلی چاہتے ہیں تو وہ بھی بتادیں یہ تحریر میں ویڈیو بنا کر یوٹیوب پر پوسٹ کرونگا ہوسکتا ہے آپ کا عنوان یا مشورہ میرے کام آجائے یہ ریکویسٹ ہے کوئی زبردستی نہیں ہے مثبت...
  4. فرخ منظور

    مکمل بورخیس کی کہانیاں ۔ ترجمہ: عاصم بخشی

    بورخیس کی کہانیاں (ترجمہ و تبصرہ: عاصم بخشی) بین الاقوامی ادب کے شائقین جانتے ہیں کہ بورخیس کے موضوعات معانی کا ایک سمندر ہیں اور وہ تاریخ، اساطیر، فلسفہ، مذہب اور ریاضی وغیرہ سے تصورات مستعار لیتے ہوئے عمومی طور پر طلسماتی حقیقت نگاری (magical realism) کی ادبی روایت میں کہانی اور کردار تخلیق...
  5. بھلکڑ

    کیا ملالہ ملالہ لگا رکھا ہے!!!!!! ۔۔۔۔وسعت اللہ خان

    جس طرح ٹھوس ایک خاص درجہِ حرارت پر مائع اور پھر مائع ایک خاص درجہِ حرارت پر گیس میں تبدیل ہوجاتا ہے، اسی طرح جب کسی شخص کو کئی برس سے لگاتار اپنے متعلق اہلِ محلہ سے بس برائیاں سننے کو ملیں تو وہ خود احتسابی پر غور کرنے کے بجائے کچھ عرصے توغصے میں کھولتا رہتا ہے۔چند ماہ بعد یہ غصہ جھنجھلاہٹ میں...
  6. محمد اسامہ سَرسَری

    بھیانک انجام (ایک جاسوسی کہانی)

    بھیانک انجام محمد اسامہ سَرسَری ’’ نہیں ہوسکتا…یہ کبھی نہیں ہوسکتا۔‘‘ توصیف ہذیانی انداز میں چیخ کر کہنے لگا اور پھر کمرہ کاغذ پھٹنے کی آواز سے گونجنے لگا۔ غصے میں اس نے کاغذ کے کئی ٹکڑے کردیے اور ٹیلیفون کی طرف اس کے قدم خود بخود اٹھ گئے، کچھ ہی دیر میں وہ ملک کے مشہور جج جناب سلیمان صاحب...
  7. ڈاکٹر مشاہد رضوی

    تبصرہ کتب ادبِ اطفال کااُبھرتا ستارا--یعقوب ابن مرتضیٰ

    ادبِ اطفال کااُبھرتا ستارا--یعقوب ابن مرتضیٰ ٭ ڈاکٹر محمد حسین مُشاہدؔ رضوی دنیاے اردوا دب میں مالیگاؤں کے ادیبوں اور شاعروں نے اپنی جاں کاہی سے جو روشن نقش مرتب کیا ہے ۔ اس نے اس شہر کے نام کو ایک علمی و ادبی وقار بخشاہے۔ ادب کے مختلف شعبوں میں یہاں کے ادبا و شعرا کا حصہ کسی نہ کسی...
  8. ڈاکٹر مشاہد رضوی

    بچوں کی کہانیاں ----جس نے زندگی بدل دی

    جس نے زندگی بدل دی محمد حسین مشاہدر ضوی مجھے ابھی بھی میری زندگی کا ایک حادثہ یاد ہے جو شاید مجھے ہمیشہ ہی یاد رہے گا۔ اس حادثے نے میری زندگی بدل کر رکھ دی۔ پانچ سال پہلے کی بات ہے جب میں پانچویں جماعت میں پڑھتا تھا، اُن دنوں میری دوستی کچھ بُرے لڑکوں کے ساتھ ہوگئی تھی ۔ ہم سب دوست...
  9. محمد علم اللہ

    چھوٹا سدھیر (کہانی)

    نوٹ :محمد اسامہ بھائی سر سری کے شکریے کیساتھ جنھوں نے اسکے نوک پلک سنوار کر محفل میں شائع ہونے لائق بنایا ۔ محمد علم اللہ اصلاحی چھوٹا سدھیر جمعدار بے چارہ نو بجے ہی جگا گیا تھا۔ اس نے کمرے میں جھاڑو دی اور پوچھا بھی کیا ، لیکن میں گھوڑے بیچ کرسوتا رہا۔ فجر کی نماز کے ساتھ ہی ناشتا بھی گول کیا۔...
  10. محمد اسامہ سَرسَری

    جاسوسیاں (مزاحیہ کہانی)

    شوق تو ہمیں بھی جاسوسی کا بہت تھا، مگر جب بھی جاسوسی کی منہ کی ہی کھائی۔ چھوٹا بھائی گھر میں سب کو تجسس میں ڈالے ہوئے تھے، وہ اپنے کمرے میں ہی گھسا رہتا تھا، ہم نے اس کی جاسوسی کے لیے اس کے کمرے میں ٹیپ ریکارڈ رکھ دیا، بعد میں سارے گھر والوں کے سامنے اسے سنا تو صرف خراٹوں کی آوازیں سنائی دیں۔...
  11. محمد اسامہ سَرسَری

    حادثہ (بچوں کے لیے سبق آموز کہانی)

    ’’نہیں، عدنان…! مجھے تمھاری بات سے بالکل اتفاق نہیں۔‘‘ عظیم نے منہ بناکر کہا۔ ’’نہ مانو…مگر یاد رکھنا زندگی کے کسی نہ کسی موڑ پر تمھیں یہ احساس ضرور ہوگا کہ واقعی عدنان ٹھیک ہی کہہ رہا تھا۔‘‘ عدنان نے کندھے اچکاتے ہوئے کہا۔ ’’مگر … یہ کیسے ہوسکتا ہے کہ انسان صرف عقل سے کام لے کر کسی مجرم کو پکڑ...
  12. محمد اسامہ سَرسَری

    بٹوے کی چوری(بچوں کے لیے سبق آموز کہانی)

    ’’یار شارق…! تم نے تو آج کمال کردیا‘‘سعید نے مسرت بھرے لہجے میں کہا۔ ’’تینوں کا برابر حصہ ہوگا نا…؟‘‘ زبیر نے شارق سے پوچھا۔ ’’ارے واہ…!!‘‘ شارق نے آنکھیں نکال کر کہا۔ ’’کیوں برابر برابر ہوگا؟‘‘ استاد صاحب کا بٹوہ میں نے اکیلے چرایا ہے… اس لیے اس پر پورا حق میرا ہے… البتہ تم دونوں چوں کہ میرے...
  13. محمد اسامہ سَرسَری

    اچھی سی سواری۔۔(ایک مزاحیہ کہانی)

    آج تو دفتر میں کام کرکر کے کمر ہی ٹوٹ گئی تھی ہماری، بڑی مشکل سے جسم کے باقی حصوں کو اٹھائے ہوئے ہم کسی اچھی سواری کی تلاش میں تھے۔ ویسے تو ہم روزانہ بس میں ہی جایا کرتے تھے، مگر آج بس میں جانے کی ہمت نہیں پڑ رہی تھی، سوچا کوئی اچھی سی سواری ہونی چاہیے، مگر…مگر… کون سی؟ سوچتے سوچتے سر پورا...
  14. محمد اسامہ سَرسَری

    مزاحیہ کہانی بنائیں

    آئیے مل کر مزاحیہ کہانی بناتے ہیں۔ اس دھاگے میں آپ جتنے مرضی الفاظ استعمال کرسکتے ہیں۔ مگر ایک ساتھ دو مراسلے نہیں لکھنے۔ پھر شروع ہوجائیے۔ ایک مسخرہ تھا، نام تو اس کا نہ جانے کیا تھا، مگر سب اسے اڑن شاہ کہہ کر بلاتے تھے۔
Top