انتقال

  1. سید عاطف علی

    تاسف محمد تابش صدیقی بھائی کی ساس صاحبہ کا انتقال پرملال

    إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعونَ افسوسناک خبر ہے کہ ہماری محفل کے منتظم محمد تابش صدیقی بھائی کی ساس صاحبہ کا انتقال ہوگیا ہے۔اللہ تعالیٰ لواحقین کو صبر عطا فرمائے اور مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ آمین تمام دوستوں سے فاتحہ خوانی اور دعائے مغفرت کی گزارش کی جاتی ہے ۔
  2. محمد تابش صدیقی

    تاسف محفل کے رکن علی صہیب قرنی کا انتقال پُرملال

    انا للہ و انا الیہ راجعون ابھی ابھی انتہائی افسوسناک اطلاع ملی ہے کہ اردو محفل کے رکن، نوجوان شاعر علی صہیب قرنی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال فرما گئے ہیں۔ اللہ تعالیٰ ان کی حسنات قبول فرمائے، سیئات سے درگزر فرمائے اور درجات بلند فرمائے۔ آمین
  3. محمد تابش صدیقی

    تاسف آصف اکبر جیلانی انتقال فرما گئے

    انا للہ و انا الیہ راجعون ممتاز ادیب، دانشور اور شاعر جناب آصف اکبر جیلانی آج کراچی میں انتقال فرما گئے۔ اللہ ان کی مغفرت فرمائے اور انھیں اپنے جوارِ رحمت میں جگہ دے۔ آمین۔
  4. محمد تابش صدیقی

    تاسف معروف شاعر اور دانشور نصیر ترابی انتقال کر گئے۔

    معروف شاعر اور دانشور نصیر ترابی انتقال کر گئے۔ انا للہ و انا الیہ راجعون نصیر ترابی کے انتقال کی تصدیق ان کے اہلخانہ نے کی ہے ۔ نصیر ترابی معروف عالم دین علامہ رشید ترابی کے بیٹے تھے۔ان کی عمر 75 برس تھی۔
  5. محمد تابش صدیقی

    تاسف شمس الرحمٰن فاروقی انتقال فرما گئے۔

    اردو ادب کا ایک اور سورج غروب ہوا۔ ایک عہد تمام ہوا۔ مشہور نقاد شمس الرحمٰن فاروقی انتقال فرما گئے۔ اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے اور درجات بلند فرمائے۔ آمین انا للہ و انا الیہ راجعون
  6. محمد تابش صدیقی

    تاسف تحریک پاکستان کے کارکن ڈاکٹر اعجاز حسن قریشی 92 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

    لاہور: تحریک پاکستان کے کارکن ڈاکٹر اعجاز حسن قریشی 92 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ ڈاکٹر اعجاز حسن قریشی کے خاندانی ذرائع نے ان کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ڈاکٹر صاحب کو دو روز قبل طبیعت ناساز ہونے پر اسپتال منتقل کیا گیا تھا لیکن وہ 92 برس کی عمر میں خالق حقیقی سے جا ملے ہیں۔...
  7. محمد تابش صدیقی

    تاسف معروف نعت خواں محبوب ہمدانی انتقال کر گئے۔

    معروف نعت خواں محبوب ہمدانی انتقال کر گئے۔ انا للہ و انا الیہ راجعون محبوب ہمدانی نے متعدد معروف نعتیں پڑھی ہیں جو آج بھی اہل ایمان کے دلوں میں تازہ ہیں۔ محبوب ہمدانی مرحوم نے اپنے منفرد انداز اور دل کو چھو جانے والی آواز کے باعث نعت خوانی میں نمایاں مقام حاصل کیا۔ محبوب ہمدانی مرحوم معروف...
  8. محمد تابش صدیقی

    تاسف جامعہ بنوریہ کراچی کے مہتمم مفتی نعیم انتقال کر گئے

    جامعہ بنوریہ کراچی کے مہتمم مفتی نعیم انتقال کرگئے 20 جون 2020 کراچی: جامعہ بنوریہ کراچی کے مہتتم اور معروف عالم دین مفتی نعیم انتقال کرگئے۔ اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق جامعہ بنوریہ کراچی کے مفتی نعیم کراچی میں انتقال کرگئے، مفتی نعیم دل کے عارضے میں مبتلا تھے۔ مفتی نعمان نے انتقال کی...
  9. محمد تابش صدیقی

    تاسف پروفیسر منظر ایوبی انتقال فرما گئے۔

    کسی بھی گھر میں سہی روشنی تو ہے ہم سے نمودِ صبح سے پہلے تو مت بجھاؤ ہمیں إنا لله وإنا إليه راجعون ممتاز شاعر پروفیسر منظر ایوبی رات گئے اچانک حرکت قلب بند ہوجائے کے باعث انتقال فرماگئے پروفیسر منظر ایوبی 1932 میں غیر منقسم ہندوستان کے شہر بدایون (یوپی) میں پیدا ہوئے ، 1950 میں ہجرت...
  10. محمداحمد

    پیارےآصف فرخی : کوئی یوں مرتا ہے

    محمد حمید شاہد کی تحریر: پیارےآصف فرخی : کوئی یوں مرتا ہے —- محمد حمید شاہد جب اندر بیٹھا پڑھتے لکھتے اکتا گیا تو کچھ دیر کے لیے یاسمین اور بچوں کے ساتھ باہر گیٹ پر اس پہاڑ ی نما پلاٹ کو دیکھنے کھڑاگیا تھاجسے بڑی بڑی مشینوں سے ہموار کیا جا رہا تھا۔ زمین سخت تھی، محض سخت نہیں سنگلاخ، دن بھر...
  11. محمد تابش صدیقی

    تاسف اردو کے ممتاز ادیب اور مترجم، ڈاکٹر آصف فرخی انتقال کر گئے۔

    اردو کے ممتاز ادیب اور مترجم، ڈاکٹر آصف فرخی انتقال کر گئے۔ اناللہ وانا الیہ راجعون۔ اردو کے نام ور ادیب آصف فرخی حرکت قلب بند ہونےسے انتقال کر گئے۔ ان کی عمر 60 سال تھی۔ تفصیلات کے مطابق اردو کے معروف فکشن نگار، مترجم، مدیر اور ناشر آصف فرخی اب ہم میں نہیں رہے۔ وہ سینئر خاکہ نگار، مدرس، محقق...
  12. محمد تابش صدیقی

    تاسف عظیم اردو مزاح نگار مجتبیٰ حسین وفات پا گئے

    عظیم اردو مزاح نگار مجتبیٰ حسین وفات پا گئے عقیل عباس جعفری اردو کے ادبی حلقوں میں یہ خبر رنج اور افسوس کے ساتھ سنی جائے گی کہ عہد حاضر میں اردو کے سب سے بڑے مزاح نگار محترم مجتبیٰ حسین آج بھارت میں وفات پاگئے۔ انا للہ و انا الیہ راجعون۔ مجتبیٰ حسین 15 جولائی 1936ء کو گلبرگہ میں پیدا ہوئے...
  13. محمد تابش صدیقی

    سابق برٹش اوپن اسکواش چیمپئن اعظم خان کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے

    پاکستان کے لیے 4 مرتبہ اسکواش کا برٹش اوپن جیتنے والے اعظم خان کورونا وائرس کے باعث لندن میں انتقال کرگئے۔ اعظم خان کے خاندانی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ اعظم خان کا انتقال کورونا وائرس کے سبب ہوا۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ ہفتے ایلنگ اسپتال لندن میں 95 سالہ اعظم خان کا کورونا ٹیسٹ کیا گیا تھا جو مثبت...
  14. محمد تابش صدیقی

    تاسف سابق ناظم کراچی نعمت اللّٰہ خان ایڈووکیٹ انتقال کر گئے

    سابق ناظم کراچی نعمت اللّٰہ خان ایڈووکیٹ انتقال کر گئے، جماعتِ اسلامی کے ترجمان نے نعمت اللّٰہ خان کے انتقال کی تصدیق کی ہے۔ نعمت اللّٰہ خان 2001ء سے 2005ء کے دوران کراچی کے ناظم رہے، وہ پیشے کے لحاظ سے وکیل تھے اور طویل عرصے سے علیل تھے۔ نعمت اللّٰہ خان 1930ء میں اجمیر شریف میں پیدا ہوئے،...
  15. محمد تابش صدیقی

    ’کٹ، کاپی، پیسٹ‘ کے موجد لیری ٹیسلر 74 برس کی عمر میں چل بسے

    کمپیوٹر میں ’کٹ، کاپی، پیسٹ‘ جیسی اہم جدت لانے والے سائنسدان لیری ٹیسلر 74 سال کی عمر میں وفات پا گئے ہیں۔ لیری ٹیسلر کمپیوٹنگ کی دنیا میں ایک آئیکون کے طور پر جانے جاتے تھے۔ انھوں نے 1960 کی دہائی میں جب کمپیوٹرز تک عام لوگوں کی رسائی محدود تھی، اس دوران سیلیکون ویلی میں کام کرنا شروع کیا۔ ان...
  16. محمد تابش صدیقی

    تاسف معروف نعت خواں محمد یوسف میمن انتقال فرما گئے

    پاکستان کے نامور نعت خواں الحاج محمد یوسف میمن صاحب انتقال کر گئے إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعونَ 2 دنوں میں 2 ثناخوانِ نبیؐ اپنے رب کے حضور پہنچ گئے۔ اللہ تعالیٰ مغفرت فرمائے اور درجات بلند فرمائے۔ آمین
  17. محمد تابش صدیقی

    تاسف معروف شاعر اعجاز رحمانی انتقال فرما گئے

    انا للہ وانا الیہ راجعون. اردو کے معروف نعت گو اور صفِ اول کے شاعر ، اعجاز رحمانی صاحب انتقال فرما گئے. اللہ تعالیٰ مغفرت فرمائے اور جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے۔ اعجاز رحمانی صاحب محض ایک شاعر نہیں وضع داری اور تہذیب کا نام تھا۔آج وہ عہد تمام ہوا ۔ ان کی پیدائش 12 فروری 1936ء کو علی گڑھ کے...
  18. محمد تابش صدیقی

    تاسف سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالقادر انتقال کر گئے

    لاہور: سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالقادر 63 سال کی عمر میں لاہور میں انتقال کر گئے۔ پاکستان ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین کامران اکمل نے بتایا ہے کہ کرکٹر عبدالقادر کو دل کا دورہ پڑا جو کہ جان لیوا ثابت ہوا۔ عبد القادر 15 ستمبر 1955 کو لاہور میں پیدا ہوئے اور 67 ٹیسٹ اور 104 ایک روزہ میچوں میں پاکستان کی...
  19. محمد تابش صدیقی

    تاسف حمایت علی شاعر انتقال کر گئے

    انا للہ و انا الیہ راجعون اُردو کے معروف شاعر ،ادیب اور نغمہ نگارحمایت علی شاعر آج صبح کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں انتقال کر گئے،حمایت علی شاعرکچھ عرصہ سےعلیل تھے اور کینیڈا میں زیر علاج تھے۔ آج صبح حمایت علی شاعر کو دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا،اُن کی تدفین کینیڈا میں ہی ہو گی ۔ حمایت...
  20. محمد تابش صدیقی

    تاسف ملی نغمہ 'دل دل پاکستان' کے خالق نثار ناسک انتقال کرگئے

    راولپنڈی: ملی نغمہ 'دل دل پاکستان' کے خالق شاعر اور ادیب نثار ناسک راولپنڈی میں انتقال کر گئے۔ انا للہ و انا الیہ راجعون نثار ناسک کی نماز جنازہ آج دن 11 بجے ڈھوک رتہ میں ادا کی جائے گی اور وہیں ان کی تدفین کی جائے گی۔ نثار ناسک کا لکھا گیا ملی نغمہ 'دل دل پاکستان' جنید جمشید نے اپنی آواز میں...
Top