پچھلی قسط میں ہم نے اردو متن کو درست کشیدہ اور آٹو کشیدہ کرنا سیکھا تھا۔ اس قسط میں میرا ارادہ تو تھا کہ ٹیبل آف کنٹنٹ بنانا سکھاؤں لیکن پھر مکرمی محمد تابش صدیقی کی ایک پوسٹ سے خیال آیا کہ اس بھری محفل میں کافی شعراء کرام بھی موجود ہیں۔ اور جب وہ انڈیزائن میں اپنی محبوب شاعری لکھنا شروع کریں گے...