۱۔اقبال اور میں
اقبال( محراب گُل افغان کے افکار)
نگاہ وہ نہیں جو سرخ و زر کو پہچانے
نگاہ وہ ہے کہ محتاجِ مہر و ماہ نہیں
فرنگ سے بہت آگے ہے منزلِ مومن
قدم اُٹھا یہ مقام انتہائے راہ نہیں
کھُلے ہیں سب کے لیے غربیوں کے میخانے
عُلومِ تازہ کی سرمستیاں گناہ نہیں
اسی سُرور میں پوشیدہ موت ہے تیری...
مکالمہء ساقی و سَاغر
(دربابِ رحلتِ علامہء اقبال رحمتہ اللہ علیہ)
(از: ساغر نظامی)
ساغر:
کیا ہوا رندِ بلانوش تمام اے ساقی
کیوں کھنکتے نہیں اب ساغر و جام اے ساقی
عرق آگیں ہے یہ کیوں وقت سحر کا مکھڑا
خاک آلود ہیں کیوں گیسوئے شام اے ساقی
نہ ہے پیمانے میں پرتَو نہ مرے ساغر میں
کیا ہوا...