ڈاکٹر عبد السلام خورشید لکھتے ہیں:
میں ڈاکٹر فقیر محمد فقیر کے بارے میں سوچتا ہوں تو میری آنکھوں کے سامنے وہ زمانہ آ جاتا ہے جب تحریک پاکستان اپنے عروج پر تھی۔ لوگ پنجابی بولتے تھے لیکن حمایت اردو کی کرتے تھے اور شہروں میں پڑھے لکھے لوگ بھی اردو کی حمایت میں آگے نکل چکے تھے اور پنجابی زبان کا...
بشیر حسین ناظم کہتے ہیں کہ میں نے ایک دفعہ پوچھا کہ بابا جی (ڈاکٹر فقیر محمد فقیر) اس مصرعے کو پنجابی میں کیسے کہیں گے:
بعد از خدا بزرگ توئی قصہ مختصر
تو فورا فرمانے لگے:
بعد از خدا تے ہو تُسی جے نہیں خدا تُسی
اور فورا نعت کا مطلع کہہ دیا:
مولا خدا نے نور دی نوری ضیا تُسی
بعد از خدا تے ہو...