زبانیں بھی کیا چیز ہوتی ہیں ؟ بغیر لکھے اور بغیر کہے انسان غلاف میں لپٹے قرآن شریف کی طرح بغیر مقصد کے پڑا ہی رہ جاتا ہے ۔ ہم بولتے ہیں تو بات بنتی ہے ہم سنتے ہیں تو کسی کو سمجھ پاتے ہیں ۔لکھتے ہیں تو راہنمائی دیتے ہیں پڑھتے ہیں تو رہنمائی لیتے ہیں ۔ زبان اظہار کا ذریعہ ہے اور یہی انسانوں کی...