آئیں محفلین! سالگرہ کی تیاریاں کریں۔
میرے خیال میں ذمہ داریاں بانٹ لی جائیں تو بہتر ہے۔
پہلے ہم کاموں کی تقسیم کر لیں۔ پھر محفلین کو دعوت دیں کہ آئیں اور اپنے حساب سے کوئی کام اپنے ذمہ لے لیں۔
تو کاموں/ذمہ داریوں کی فہرست مندرجہ ذیل ہے۔
1. سجاوٹ(جھنڈیاں، قمقمے، سجاوٹی اشیاء، نقلی اور اصلی...
اردو محفل کی سترھویں سال گرہ کی منصوبہ بندی
جیسا کہ رواں فعال دھاگوں کے خال خال مندرجات کے ذریعے محفلین کومحفل کی عنقریب آئندہ سالگرہ کا اندازہ ہو گیا ہو گا کہ محفل کو اللہ تعالی کے فضل سے سترہ سال پورے ہونے جارہے ہیں سو یہ لڑی اس لیے شروع کی جارہی ہے کہ سترھویں سال گرہ کا جشن منانے کے لیے...
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
ایک بار پھر اردو محفل فورم کی سالگرہ قریب آ پہنچی ہے۔
اپنے تخیل کے گھوڑوں کو اصطبل سے نکالیے، اور مختلف سمتوں میں دوڑا کر نئے نئے سلسلوں سے سالگرہ کے موقع پر اردو محفل کو مزین کیجیے۔
یہ محفل محفلین سے ہے۔ آپ جو سلسلہ چاہیں، شروع کر سکتے ہیں۔
بس خیال رہے کہ
کسی...
اگر میں گذشتہ دہائی پر نظر کروں تو مجھے بہت کچھ بلاوجہ نظر آتا ہے۔مثال لیجیے کہ میں ٹوئٹر پر کیوں ہوں؟ یا پھر میں فیس بک پر گھنٹوں کیا کرتا رہتا ہوں؟ یہ انسٹاگرام کیا بلا ہے؟ اور چلویہ تو مان لیا کہ لوگ ٹک ٹاک ویڈیوز بناتے ہیں، لیکن یہ دیکھتا کون ہے؟ ان سب باتوں کا ایک ہی جواب ہے۔ "بلاوجہ"۔ یہ...
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
محمد عدنان اکبری نقیبی بھائی کی لڑی کے ذریعے اردو محفل کی پندرہویں سالگرہ کی تیاریوں کا تاخیر سے بے ضابطہ آغاز ہو چکا ہے۔
ہوئی تاخیر تو کچھ باعثِ تاخیر بھی تھا
مگر دیر آید درست آید کی مصداق ابھی بھی ہمارے پاس بہت وقت ہے کہ ہم بھرپور انداز سے اردو محفل کی...
السلام علیکم
ایک چھوٹا سا کھیل بارہویں جشن سالگرہ پر، اردو ادباء و شعراء (کے ناموں) کی ایک فہرست بناتے ہیں اردو حروف تہجی (کی ترتیب)کے اعتبار سے۔ کرنا یہ ہے کہ ایک وقت میں ایک حرف سے ایک ہی نام لکھنا ہے۔ اگر آپ کو کسی حرف سے شروع ہونے والے ایک سے زائد نام معلوم ہیں تو ایک ہی پیغام میں تمام نام...
آج اردو ویب کے قیام کو گیارہ برس مکمل ہوئے۔ سابقہ دستور کے مطابق کل بتاریخ یکم جولائی کو محفل کی گیارہویں سالگرہ کے جشن کا آغاز ہوگا اور پورے ماہ جاری رہے گا۔ محفلین کو دعوت دی جاتی ہے کہ گیارہویں سالگرہ کے حوالے سے اپنے منصوبوں اور تجاویز سے نوازیں تاکہ لائحہ عمل مرتب کیا جا سکے اور مختلف ٹیمیں...
اردو ویب کے قیام کو دس برس ہونے میں اب فقط دو ہفتوں کا فاصلہ باقی ہے۔ دسویں سالگرہ یقیناً محفل کے لیے ایک اہم سنگ میل ہے لہٰذا اس کا جشن بھی شاندار ہونا چاہیے۔ محفلین کو دعوت دی جاتی ہے کہ دسویں سالگرہ کے حوالے سے اپنے منصوبوں اور تجاویز سے نوازیں تاکہ لائحہ عمل مرتب کیا جا سکے اور مختلف ٹیمیں...
خوب ہے جائے "اردو محفل"
دل کو بھائے "اردو محفل"
ہم ہیں مسافر ملکِ ہنر کے
اور سرائے "اردو محفل"
الفت ، راحت ، دولت ، وحدت
محنت ، حرکت ، فرحت ، لذت
ان کے پہلے حرف سے گونجی
خوب صدائے "اردو محفل"
اعجاز ، آسی ، وارث ، فاتح
بسمل ، عاطف ، طارق ، محمود
ان سے رونق مجلس کی ہے
ان سے بقائے "اردو محفل"...
خیر مبارک سعود بھائی، بہت اعلیٰ، میری طرف سے بھی تمام حاضر، غیر حاضر، ناراض، راضی، بلاکڈ، رِسٹریکٹڈ، حالیہ، سابقہ محفلین کو پیشگی سالگرہ مبارک :)
جہاں تک اقتباس میں شامل پوائنٹ ہے یہاں شاید میں اپنا کردار ادا کر سکتا ہوں۔
پوچھنا بس یہ تھا کہ ایوارڈ اعزازی ہونے کے ساتھ ساتھ ورچوئل ہوں گے یا...
السلام علیکم
اچھا جناب اردو محفل فورم کی پانچویں سالگرہ کے موقع پر یہ دھاگہ اس زمرہ میں آغاز کیا جا رہا ہے ۔ اس دھاگے کا عنوان ہے "ایک صفحہ کتنی دیر میں ۔ ۔ ۔ ؟" اس عنوان کے لیے اٹھارہ سو نواسی میں شایع ہوئی کتاب "تدبیر" کو منتخب کیا ہے جو "کریکٹر" نامی کتاب کا اردو ترجمہ ہے ۔ اس کتاب کے...