’یہ جو سامنے درختوں کا جھنڈ نظر آ رہا ہے، بس اس کے پیچھے ہی گبرال ہے۔‘ ایک چرواہے نے مجھے اطلاع دی۔
تھکاوٹ اور بھوک سے برا حال تھا۔ مجھے شمالی صوبہ سرحد کی تحصیل الائی کے قصبے بنہ سے دشوار پیدل سفر شروع کیے ہوئے دس گھنٹے گزر گئے تھے۔ میں لڑکھڑاتا ہوا کیچڑ آلود راستے پر چلتا گیا۔ پانچ منٹ بعد...