نغمہ
نغمہ نگار : کیف بھوپالی
آواز : لتا منگیشکر
آج ہم اپنی دعاؤں کا اثر دیکھیں گے
تیر ِ نظر دیکھیں گے زخم ِ جگر دیکھیں گے
آپ تو آنکھ ملاتے ہوئے شرماتے ہیں
آپ تو دل کے دھڑ کنے سے بھی ڈر جاتے ہیں
پھر بھی یہ ضد ہے کہ زخمِ جگر دیکھیں گے
پیار کرنا دل ِ بیتاب برا ہوتا ہے
سنتے آئے ہیں کہ یہ خواب برا...
سلامِ حسرت قبول کر لو
مری محبت قبول کر لو
اُداس نظریں تڑپ تڑپ کر تمہارے جلوؤں کو ڈھونڈتی ہیں
جو خواب کی طرح کھو گئے، اُن حسین لمحوں کو ڈھونڈتی ہیں
اگر نہ ہو ناگوار تم کو، تو یہ شکایت قبول کر لو
مری محبت قبول کر لو
تمہی نگاہوں کی آرزو ہو، تمہی خیالوں کا مدّعا ہو
تمہی مرے واسطے صنم ہو، تمہی مرے...
اب کیا مثال دوں میں تمہارے شباب کی
انسان بن گئی ہے کرن ماہتاب کی
چہرے میں گُھل گیا ہے حسیں چاندنی کا نور
آنکھوں میں ہےچمن کی جواں رات کا سرور
گردن ہے اک جُھکی ہوئی ڈالی گلاب کی
اب کیا مثال دوں میں تمہارے شباب کی