یہ کراچی سے اسلام آباد کی پرواز تھی۔ جہاز ہموار ہوچکا تھا۔ یکایک طیارہ ہچکولے کھانے لگا۔ بلند گو پر فضائی میزبان کی نسوانی آواز گونجی: ’’خواتین و حضرات! موسم کی خرابی کی وجہ سے پرواز ناہموار ہورہی ہے۔ آپ سے درخواست ہے کہ اپنی نشست پر تشریف رکھیے اور نشست بند باندھ لیجے‘‘۔
اس اُردو اعلان میں...