اردوغزل

  1. ا

    پھر کچھ اک دل کو بے قراری ہے

    پھر کچھ اک دل کو بے قراری ہے سینہ جویائے زخم کاری ہے پھر جگر کھودنے لگا ناخن آمد فصل لالہ کاری ہے قبلۂ مقصد نگاہ نیاز پھر وہی پردۂ عماری ہے چشم دلال جنس رسوائی دل خریدار ذوق خواری ہے وہی صد رنگ نالہ فرسائی وہی صد گونہ اشک باری ہے دل ہوائے خرام ناز سے پھر محشرستان بیقراری ہے...
  2. کاشفی

    میرا بیٹا تو ہے غرور مرا - ارادھنا پرساد

    غزل (ارادھنا پرساد) میرا بیٹا تو ہے غرور مرا شان میرا ہے وہ شعور مرا چاند تارے بھی تجھ سے شرمائیں جگمگاتا سا کوہ نور مرا ایک مدت کے باد چمکا ہے سادی آنکھوں میں جیسے نور مرا کوئی لمحہ نہ اس سے خالی ہے پاس میرے ہے کوئی دور مرا چھپ کے احساس میں وہ رہتا ہے وہ فرشتہ کوئی ضرور مرا
  3. طارق شاہ

    شفیق خلش شفیق خلش ::::: نہیں جو عِشق میں رُتبہ امین رکھتا تھا ::::: Shafiq Khalish

    غزل شفیق خلش نہیں جو عِشق میں رُتبہ امین رکھتا تھا میں اپنا دِل تک اُسی کا رہین رکھتا تھا رہی جو فکر تو نادان دوست ہی سے مجھے وگرنہ دشمنِ جاں تک ذہین رکھتا تھا خیال جتنا بھی اُونچا لیے پھرا ، لیکن میں اپنے پاؤں کے نیچے زمین رکھتا تھا خُدا کا شُکر کہ عاجز کِیا نہ دل نے کبھی میں اِس کو...
  4. طارق شاہ

    ناصر کاظمی :::: شہر سنسان ہے کدھر جائیں :::: Nasir Kazmi

    غزل شہر سنسان ہے کدھر جائیں خاک ہو کر کہیں بکھر جائیں رات کتنی گزُر گئی لیکن اتنی ہمّت نہیں ، کہ گھر جائیں یوں تِرے دھیان سے لرزتا ہُوں جیسے پتّے ہوا سے ڈر جائیں اُن اجالوں کی دُھن میں ‌پھرتا ہُوں چَھب دِکھاتے ہی جو گزُر جائیں رین اندھیری ہے اور کنارہ دُور چاند نکلے تو، پار اُتر جائیں...
  5. طارق شاہ

    پروین شاکر :::: کیا کرے میری مسیحائی بھی کرنے والا

    غزلِ پروین شاکر کیا کرے میری مسیحائی بھی کرنے والا زخم ہی یہ مجھے لگتا نہیں بھرنے والا زندگی سے کسی سمجھوتے کے باوصف اب تک یاد آتا ہے کوئی مارنے، مرنے والا اُس کو بھی ہم تیرے کُوچے میں گزار آئے ہیں زندگی میں وہ جو لمحہ تھا سنورنے والا اُس کا انداز سُخن سب سے جُدا تھا شاید بات...
  6. طارق شاہ

    درد :::: مثلِ نگِیں جو ہم سے ہُوا کام رہ گیا

    غزلِ خواجہ میر درد مثلِ نگِیں جو ہم سے ہُوا کام رہ گیا ہم رُو سیاہ جاتے رہے نام رہ گیا یارب یہ دل ہے یا کوئی مہماں سرائے ہے غم رہ گیا کبھو، کبھو آرام رہ گیا ساقی مِرے بھی دل کی طرف ٹک نِگاہ کر لب تشنہ تیری بزْم میں یہ جام رہ گیا سو بار سوزِ عشق نے دی آگ، پر ہنوز دل وہ کباب ہے کہ جِگر...
  7. طارق شاہ

    اختر شیرانی :::: مَیں آرزُوئے جاں لِکھُوں، یا جانِ آرزُو

    غزلِ اختر شیرانی مَیں آرزُوئے جاں لِکھُوں، یا جانِ آرزُو تُو ہی بتا دے، ناز سے، ایمانِ آرزُو آنسو نِکل رہے ہیں تصوّرمیں بَن کے پھُول شاداب ہو رہا ہے گُلستانِ آرزُو ایمان و جاں نِثار تِری اِک نِگاہ پر تُو جانِ آرزو ہے، تُو ایمانِ آرزو مصرِفِراق کب تلک؟ اے یُوسفِ اُمید! روتا ہے تیرے ہجْر...
  8. طارق شاہ

    شفیق خلش -- تمہاری، دل میں محبت کا یوں جواب نہیں

    غزل شفیق خلش تمہاری، دل میں محبت کا یوں جواب نہیں کہ اِس سے، ہم پہ مؤثر کوئی عذاب نہیں ہزاروں پُوجے مگر بُت کوئی نہ ہاتھ آیا تمام عُمْر عبادت کا اِک ثواب نہیں اُمیدِ وصْل سے قائم ہیں دھڑکنیں دل کی وگرنہ ہجر میں ایسا یہ کم کباب نہیں سِوائے حُسن، کسی بات کی کہاں پروا ہمارے دل سے بڑا...
  9. نوید صادق

    غزل ۔۔۔ ہر نفس مضطرب گزرتی ہے ۔۔۔نوید صادق

    نوید صادق غزل ہر نفس مضطرب گزرتی ہے زندگی کس کے بین کرتی ہے دھیرے دھیرے، نفس نفس، شب بھر ایک آہٹ مجھے کترتی ہے زندگی! دیکھ میں بھی زندہ ہوں تیرے قبضے میں کتنی دھرتی ہے؟ ایک خوشبو کہ پرکشش بھی ہے دشتِ بے خواب میں اترتی ہے میں ہوں اپنی طلب میں گم تو وہاں بے خودی غم پہ نام...
Top