ہدایت علی صاحب، شاید یہی نام تھا ان کا..... گورے چٹے، ڈھلتی عمر، دبتا قد، سر پہ کم ہوتے ،لیکن بھنوؤں اور کانوں کی لو پہ بھرواں بال، متانت آشنا چہرہ اور گٹھا ہوا جسم....پہلے دوسرے درجہ میں میرے آبائی قصبہ ورپال چٹھہ کے یہ پہلے بزرگ میرے حافظہ میں استاد کا نام سن کر ابھرتے ہیں۔ سادہ لباس کے...