کاشفی کی پسندیدہ تحریر

  1. کاشفی

    شیدا اور مجی - از: وسعت اللہ خان

    شیدا اور مجی از: وسعت اللہ خان (بی بی سی اردو) شیدا: پہلے تو مجھے صرف شبہہ تھا۔ اب تو اسکی پہلی تقریر سن کر پکا پکا یقین ہوگیا ہے کہ وہ اندر سے مسلمان ہی ہے۔ اسی لیے وہ گوانتانامو بھی ختم کررہا ہے۔۔۔ مجی: مجھے پتہ ہے کہ تو کیوں کہہ رہا ہے۔ اصل میں تو بارک کے ساتھ حسین لگنے سے دھوکہ کھا گیا...
  2. کاشفی

    اردو نثر پارے

    عورت عورت رنج میں ساتھ دیتی ہے اور راحت کو دوبالا کر دیتی ہے ۔ باعصمت عورت عموماً مغرور اور شوخ ہوتی ہے۔ کیونکہ اسے اپنی عصمت پرناز ہوتا ہے۔ عورت مرد کے لئے بیش بہا نعمت اور خدا ئی برکت ہے۔ عورت نہایت بے تکلفی کے ساتھ شوہر سے ان مشکلات کا شکوہ کرتی ہے جو اسے گھر میں پیش آتی ہے۔ لیکن اگر اُسے...
  3. کاشفی

    ہیر وارث شاہ - از: محمد صادق قریشی 1930

    ہیر وارث شاہ (از: محمد صادق قریشی ) سنایا رات کو قصّہ جو ہیر رانجھے کا تو اہلِ درد کو پنجابیوں نے لوٹ لیا (انشا) وارث شاہ پنجابی کا ہومر اور فردوسی ہوگزرا ہے۔ وہ ایک قادرالکلام شاعر اور فصیح و بلیغ سخنور ہونے کے علاوہ علم النفس انسانی سائیکالوجی کا ایک بہت بڑا ماہر تھا۔ کیونکہ اس...
  4. کاشفی

    اردو نثرپارہ : کاش!۔۔۔۔ ہم اپنوں سے جدا نہ ہوتے۔ خوشی

    اردو نثرپارہ کاش!۔۔۔۔ ہم اپنوں سے جدا نہ ہوتے۔ (خوشی - پیاری رکن اردو محفل فورم) ہماری زندگی میں کبھی ایسا وقت بھی آتا ہے کہ لگتا ہے سب ٹھہر سا گیا ہے ۔سب کچھ ختم ہو گیا ہے۔ یہ سچ ہے کہ ہر انسان ایک جیسے واقعات ، حادثات، دکھ درد یا فرحت و انبساط پر ایک جیسے ردعمل کااظہار نہیں‌کرتا۔ کچھ لوگ...
  5. کاشفی

    قدرِ انساں

    قدرِ انساں نادر خان سَر گِروہ مقیم مکہ مکرمہ کُرَہء ارض کا انسان مریخ پر وجودِ انساں کی تلاش میں کوشاں ہے۔۔دُور۔۔۔آسمان میں تاک لگائے مدھم و مبہم ستاروں کی کھوج میں‌گم۔۔۔سمندر کی گہرئی میں رنگا رنگ مخلوق سے رو برو ہونے کو غوطہ زن۔۔۔ویران کھنڈروں کی خاک اُڑا کر اُن کے مکینوں کے نقشِ پا...
  6. کاشفی

    دو گز زمین - عذرا قیصر نقوی

    دو گز زمین از: عذرا قیصر نقوی نیم غنودگی کی حالت میں ان کے کانوں میں اماں کے مناقب پڑھنے کی آواز آرہی تھی۔۔۔۔۔۔ ساماں شتاب کردے مرے دل کے چین کا پرور دگار واسطہ پیارے حسین علیہ السلام کا فجر کی نماز کے بعد آنگن کے کونے میں‌ بنے لال پتھر کے چبوترے پر بیٹھی اماں روز پُر سوز آواز میں...
  7. کاشفی

    میں کسی سے شادی نہیں‌ کرونگی - فطرت اقبال

    میں کسی سے شادی نہیں‌ کرونگی (از فطرت اقبال - 1922) اس مجمع میں بہت سے آدمی تھے۔۔۔۔۔ان میں سے کسی نے مجھ سے شادی کی درخواست نہ کی۔۔۔۔میری بعض بہنیں شاید یہ رائے قائم کرنے میں جلد بازی سے کام لینگی کہ " میری اس میں‌ سبکی ہوئی"۔۔۔۔۔ لیکن واقعہ اس کے خلاف ہے۔۔۔ہمیں اس قدر تنگ خیال نہیں ہونا...
  8. کاشفی

    ربابِ زیست - پروین شاکر : تحریرنصرت زہرہ

    ربابِ زیست (تحریرنصرت زہرہ) شاہ جہاں بادشاہ کے دربار میں ایک شاعرِ بے بدل بادشاہ کو رموزِ شاعری کی تعلیم دیا کرتا تھا۔مگر کون جانتا تھا کہ اس کی نسلوں میں ایک ایسی کلی جنم لے گی ادب جس پر نازاں ہوگا،اب وقت ایک دربار ہے اور مسلسل ایک اٹھ جانے والی ہستی سے فیض پارہا ہے اب بھی وادیء مہران کے...
  9. کاشفی

    کینگروُ کی ماں کب تک خیر منائے گی - نادر خان سَرگِروہ

    طنز و مزاح ۔۔۔۔محاوروں کا استعمال عام کرنا میرے مقاصد میں سے ہے۔۔(محاورے سُرخ رنگ میں لکھے ہوئے ہیں)کینگروُ کی ماں کب تک خیر منائے گی (نادر خان سر گروہ - مقیم مکہ مکرمہ) (یاد کیجئے۔۔ویسٹ میں منعقد کرکٹ ورلڈ کپ 2007 ۔۔جہاں فائنل میں آسٹریلیا نے سری لنکا کو ہرایا تھا۔۔۔ جبکہ بھارت اور...
  10. کاشفی

    زندگي نامہ حضرت امام حسين عليہ السلام

    بسم اللہ الرحمن الرحیم سبحان اللہ و بحمدہ سبحان اللہ العظیم اللھم صل علی محمد صلی اللہ علیہ وسلم وعلی آل محمد صلی اللہ علیہ وسلم لاالہ الااللہ محمد رسول اللہ ”لاالہ الااللہ محمد حبیب اللہ علی ولی اللہ وفاطمتہ امتہ اللہ والحسن والحسین صفوتہ اللہ ومن ابغضہم لعنہ اللہ“ خداکے سواکوئی...
  11. کاشفی

    حضرت اُم رومان رضی اللہ عنہا

    حضرت اُم رومان رضی اللہ عنہا سن 9 ہجری میں رحمت العالمین صلی اللہ علیہ وسلم کو ایک ایسی خاتون کی وفات کی خبر ملی جو شمع رسالت صلی اللہ علیہ وسلم پر پروانہ وار فدا تھیں۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم یہ خبر سن کر سخت حزن و ملال کے عالم میں ان کے جنازے پر تشریف لے گئے۔ خود قبر میں اتارا اور ان کو حور...
  12. کاشفی

    رسول خدا کی والدہ ماجدہ حضرت آمنہ سلام اللہ علیہا

    بسم اللہ الرحمن الرحیم سبحان اللہ و بحمدہ سبحان اللہ العظیم اللھم صل علی محمد صلی اللہ علیہ وسلم وعلی آل محمد صلی اللہ علیہ وسلم رسول خدا کی والدہ ماجدہ حضرت آمنہ سلام اللہ علیہا وہب اپنی شریک حیات کے پاس گئے اور کہا : ''آج عبدالمطلب کے سجیلے بیٹے عبداللہ علیہ السلام نے ایسے...
Top