کاشفی کی پسندیدہ حمد

  1. کاشفی

    بحروبر کو سنبھالتا، تُو ہے - از: محمد اویس ابنِ محمود

    حمدِ رب العالمین سبحان اللہ وبحمدہ سبحان اللہ العظیم از: محمد اویس ابنِ محمود بحروبر کو سنبھالتا، تُو ہے ہیرے موتی نکالتا، تُو ہے مشرقوں سے اُبھار کر سورج دن سے راتیں اجالتا، تُو ہے جنکو خود بُلا کے لاتا ہوں اُن بَلاؤں کو ٹالتا، تُو ہے دیکھی اَن دیکھی سب زمینوں پر سب خلائق کو پالتا، تُو ہے...
  2. کاشفی

    وہی جو خالق جہاں کا ہے وہی خدا ہے وہی خدا ہے - افتخار راغب

    بسم اللہ الرحمن الرحیم سبحان اللہ وبحمدہ سبحان اللہ العظیم حمد باری تعالٰی (از: افتخار راغب) وہی جو خالق جہاں کا ہے وہی خدا ہے وہی خدا ہے جو روح جسموں میں ڈالتا ہے وہی خدا ہے وہی خدا ہے وہ جس کی حکمت کی سرفرازی، وہ جس کی قدرت کی کارسازی ہر ایک ذرّہ میں رونما ہے وہی خدا ہے وہی خدا...
  3. کاشفی

    صبا اکبر آبادی ہر طرف کائنات میں تم ہو - از: صبا اکبر آبادی

    بسم اللہ الرحمن الرحیم سبحان اللہ وبحمدہ سبحان اللہ العظیم حمد باری تعالٰی (از: صبا اکبر آبادی) ہر طرف کائنات میں تم ہو صرف بزمِ حیات میں تم ہو کچھ نہ تھا کائنات میں تم تھے کچھ نہیں کائنات میں تم ہو ہر عدم ہر وجود تم سے ہے یعنی ہر نفی ہر ثبات میں تم ہو اور کچھ بھی نظر نہیں...
Top