حضرت عمرؓ نے مدائن کے لیے نئے امیر کا تقرر فرما کر اُنھیں مدائن کی طرف روانہ فرمایا،تواہل شہرنئے امیر کی آمد کی خبر سن کر اُن کے استقبال کے لیے گروہوں کی شکل میں باہر نکل آئے۔ اُن کا شوق و رغبت انھیں اس صحابی جلیل کی ملاقات کے لیے کشاں کشاں لیے جا رہا تھا جس کے زہد وورع کے بارے میں انھوں نے بہت...