شمس الرب خان
میرا یہ ماننا ہے کہ مصلحین کا اصل امتحان سماج کے شدید مخالفانہ رویہ کے وقت ہوتا ہے۔ جب سماج کو یہ لگتا ہے کہ فلاں مصلح اس کے بنیادی ڈھانچہ پر ہی حملہ آور ہے تو ایسی صورت میں سماج کا ردعمل انتہائی شدید اور معاندانہ ہوتا ہے۔ اس صورتحال میں سماج نہ صرف اپنا سافٹ پاور بروئے کار لاتا...