محنت کرو
مکڑی نے کیا جالا تانا
کیسا اچھا تانا بانا
آخر اس نے کیوں کر جانا
اس سے ملے گا مجھ کو کھانا
جس نے مکڑی پیدا کی ہے
اس نے اتنی عقل بھی دی ہے
روزی کا کیوں تجھ کو غم ہے
مکڑی سے بھی کیا تو کم ہے
جب تک تیرے ہاتھ میں دم ہے
ہاتھ میں کاغذ اور قلم ہے
سیکھ لے بابا علم و ہنر تو
محنت کر تو، محنت کر...
میرا خُدا
ہے ہمیشہ مری خُدا پہ نظر
رات ہو، دن ہو، شام ہو کہ سحر
نہ اُجالے میں ہے کسی کا ڈر
نہ اندھیرے میں کوئی خوف و خطر
کیونکہ میرا خدا ہے میرے ساتھ
شام کا وقت یا سویرا ہو
چاندنی ہو کہ گُھپ اندھیرا ہو
مینہ نے، آندھی نے، مجھ کو گھیرا ہو
لیکن پُر ہول، دل نہ میرا ہو
کیونکہ میرا خُدا ہے میرے...
مُلمّع کی انگوٹھی
چاندی کی انگوٹھی پر جو سونے کا چڑھا جھول
اوچھی تھی ، لگی بولنے اترا کے بڑا بول
اے دیکھنے والو! تمہی انصاف سے کہنا
چاندی کی انگوٹھی بھی ہے کچھ گہنوں میں گہنا
چاندی کی انگوٹھی کے نہ ساتھ میں رہوں گی
وہ اور ہے میں اور ، یہ ذلت نہ سہوں گی
میں قوم کی اونچی ہوں ، بڑا...
کوّا
کوے ہیں سب دیکھے بھالے
چونچ بھی کالی ، پر بھی کالے
کالی کالی وردی سب کی
اچھی خاصی ان کے ڈھب کی
کالی سینا کے ہیں سپاہی
ایک سی صورت ایک سیاہی
لیکن ہے آواز بُری سی
کان میں لگتی ہے چُھری سی
یوں تو ہے کوا حرص کا بندہ
کچھ بھی نہ چھوڑے پاک اور گندہ
اچھی ہے پر اُس کی عادت
بھائیوں کی...
ص 233
کرتا ہے آدمی کو یہ شیوہ ذلیل و خوار
رستے کو راستی کے نہ زنہار چھوڑنا
ہوتا ہے راستی ہی سے انسان رستگار
جو بات تھی صلاح کی وہ ہم نے دی بتا
آئندہ اپنے فعل کا ہے تم کو اختیار
(15) بخیلی اور فضولی 1
اری بخیلی! اور اے فضولی! تمھارا دونوں کا مُنہ ہو کالا
گناہ گاری کے تم ہو چشمے۔...
خدا کی قدرت
اسمٰعیل میرٹھی
(شگُوفے)
جو چيز خدا نے ہے بنائی
اس میں ظاہر ہے خوش نمائی
کیا خوب ہے رنگ ڈھنگ سب کا
چھوٹی بڑی جس قدر ہیں اشیاء
روشن چيزيں بنائيں اُس نے
اچھی شکلیں دکھائیں اُس نے
ہر چيز کی ہے ادا نرالی
حکمت سے نہيں ہے کوئی خالی
ننھی کلیاں چٹک رہی ہیں
چھوٹی چڑياں...