اسرارالحق مجاز

  1. طارق شاہ

    مجاز لکھنوی ::::::بس اِس تقصیر پر اپنے مقدّر میں ہے مرجانا :::::Majaz Lakhnawi

    (اسرارالحق مجازؔ) غزل بس اِس تقصیر پر اپنے مقدّر میں ہے مرجانا تبسّم کو تبسّم کیوں،نظر کو کیوں نظر جانا خِرد والوں سے حُسن و عِشق کی تنقید کیا ہوگی نہ افسونِ نِگہ سمجھا، نہ اندازِ نظر جانا مئے گُلفام بھی ہے، سازِ عشرت بھی ہے،ساقی بھی ! بہت مشکل ہے آشوبِ حقیقت سے گزر جانا غمِ دَوراں میں...
  2. طارق شاہ

    مجاز اسرارالحق مجاؔز لکھنوی ::::::پَرتَوِ ساغرِ صہبا کیا تھا ::::::Majaz Lakhnawi

    غزل پرتَوِ ساغرِ صہبا کیا تھا رات اِک حشر سا برپا کیا تھا کیوں جوانی کی مجھے یاد آئی میں نے اِک خواب سا دیکھا کیا تھا حُسن کی آنکھ بھی نمناک ہُوئی عِشق کو آپ نے سمجھا کیا تھا عِشق نے آنکھ جُھکا لی، ورنہ حُُسن اور حُسن کا پردا کیا تھا کیوں مجازؔ آپ نے ساغر توڑا آج یہ شہر میں چرچا...
  3. طارق شاہ

    مجاز :::: حُسن کو بے حجاب ہونا تھا -- Asrar ul haq Majaz

    غزلِ اسرارالحق مجاز حُسن کو بے حجاب ہونا تھا شوق کو کامیاب ہونا تھا ہجْرمیں کیف اِضطراب نہ پُوچھ خُونِ دِل بھی شراب ہونا تھا تیرے جلووں میں گِھر گیا آخر ذرّے کو آفتاب ہونا تھا رات تاروں کا ٹوٹنا بھی مجاز باعثِ اِضطراب ہونا تھا اسرارالحق مجاز
  4. فاتح

    مجاز بربادِ تمنا پہ عتاب اور زیادہ ۔ اسرار الحق مجاز

    بربادِ تمنا پہ عتاب اور زیادہ ہاں! میری محبت کا جواب اور زیادہ روئیں نہ ابھی اہلِ نظر حال پہ میرے ہونا ہے ابھی مجھ کو خراب اور زیادہ آوارہ و مجنوں ہی پہ موقوف نہیں کچھ ملنے ہیں ابھی مجھ کو خطاب اور زیادہ اٹھیں گے ابھی اور بھی طوفاں مرے دل سے دیکھوں گا ابھی عشق کے خواب اور زیادہ ٹپکے گا لہو...
  5. طارق شاہ

    مجاز مُجھ سے مت پُوچھ ، 'مِرے حُسن میں کیا رکھا ہے'

    مُجھ سے مت پُوچھ ، 'مِرے حُسن میں کیا رکھا ہے' آنکھ سے پردۂ ظُلمَت کو اُٹھا رکھا ہے میری دُنیا، کہ مِرے غم سے جہنّم بردوش تو نے دُنیا کو بھی فِردوس بنا رکھا ہے مُجھ سے مت پُوچھ ، ' تِرے عشق میں کیا رکھا ہے ' سوز کو، ساز کے پردے میں چھپا رکھا ہے جگمگا اُٹھتی ہے دُنیائے تخیّل جس سے! دل میں وہ...
  6. طارق شاہ

    مجاز جنونِ شوق اب بھی کم نہیں ہے (اسرارالحق مجاز)

    غزل اسرارالحق مجاز جنونِ شوق اب بھی کم نہیں ہے مگر یہ آج بھی برہم نہیں ہے بہت مُشکل ہے دُنیا کا سنْوَرنا تِری زُلفوں کا پیچ وخم نہیں ہے بہت کچھ اوربھی، ہے اِس جہاں میں یہ دُنیا محْض غم ہی غم نہیں ہے تقاضہ کیوں کروں پیہم نہ ساقی! کِسے یاں فکرِ بیش وکم نہیں ہے اُدھر مشکوک ہے میری...
Top