استاد

  1. فلک شیر

    میرے اساتذہ، چند تصاویر

    ہدایت علی صاحب، شاید یہی نام تھا ان کا..... گورے چٹے، ڈھلتی عمر، دبتا قد، سر پہ کم ہوتے ،لیکن بھنوؤں اور کانوں کی لو پہ بھرواں بال، متانت آشنا چہرہ اور گٹھا ہوا جسم....پہلے دوسرے درجہ میں میرے آبائی قصبہ ورپال چٹھہ کے یہ پہلے بزرگ میرے حافظہ میں استاد کا نام سن کر ابھرتے ہیں۔ سادہ لباس کے...
  2. محمد تابش صدیقی

    مبارکباد یومِ اساتذہ مبارک

    پاکستان سمیت کچھ ممالک میں آج یومِ اساتذہ منایا جاتا ہے۔ ویسے تو اساتذہ کا زندگی کی تعمیر میں اتنا کردار ہے کہ ہر ہر لمحہ بھی یاد کیا جائے اور ان کے حق میں دعا کی جائے تو کم ہے۔ مگر ہم غفلت کے ماروں کے لیے ایک دن یاد کرنے کا بہانہ بن جاتا ہے۔ کل سے یومِ اساتذہ کی پوسٹس پڑھ رہا ہوں، تو کتنے ہی...
  3. محمد تابش صدیقی

    نظم: استادِ محترم کو میرا سلام کہنا ٭ احمد حاطب صدیقی

    استادِ محترم کو میرا سلام کہنا کتنی محبتوں سے پہلا سبق پڑھایا میں کچھ نہ جانتا تھا، سب کچھ مجھے سکھایا اَن پڑھ تھا اور جاہل ، قابل مجھے بنایا دنیا ئے علم و دانش کا راستہ دکھایا اے دوستو ملیں تو بس ایک پیام کہنا استادِ محترم کو میرا سلام کہنا مجھ کو خبر نہیں تھی، آیاہوں میں کہاں سے ماں باپ اس...
  4. محمد مبین امجد

    معماران ملت کا المیہ

    دنیا میں امن قائم کرنے، غربت اور افلاس کا خاتمہ کرنے، مسلسل ترقی اور قوموں اور نسلوں کے درمیان مفاہمت پیدا کرنے میں تعلیم کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔ کیا استاد کا کوئی نعم البدل ہوسکتاہے؟ کیا آپ کسی ایسے معاشرے کا تصور کرسکتے ہیں جہاں اسکول نہیں، ٹیچرز نہیں؟ نہیں ، ہر گز نہیں۔ استاد کے...
  5. حسن محمود جماعتی

    ضبط لازم ہے کہ ماحول ابھی

    ایک بہت مشفق اور ہر دل عزیز استاد محترم کے ساتھ نشت میں گفتگو کا ایک حصہ، "سر! ہم سے تو ضبط نہیں ہوتا، ہم تو برملا اظہار کردیتے ہیں ہمارا تعلق ہے ان سے اور ہم تو دفاع میں اچھی خاصی بحث پر آجاتے ہیں۔ سر! آپ تو اس ادارے کے پڑھے ہوئے ہیں، وہاں استاد بھی رہ چکے ہیں، آپ کے حلقۂ احباب میں آپ کی اس...
  6. فلک شیر

    قصہ ایک استاد اور شاگرد کا

    (قسط اول) کوئی دس ایک برس ہوتے ہیں ۔ شیخوپورہ میں میرے ایک محترم بزرگ سکول چلاتے تھے۔ میں تازہ تازہ ایف ایس سی کے امتحانات سے فارغ ہوا تھااور ویہلا مصروف تھا۔ ایک دن انہوں نے مجھے سکول حاضر ہونے کا حکم دیا، جو میں نے آنکھیں بند کر کے قبول فرما لیا۔ چند ایک کلاسز انہوں نے میرے ذمہ لگا دیں، جن...
  7. محمد بلال اعظم

    روئے تسی وی او روئے اسی وی آں از استاد دامن

    "استاد دامن کی سب سے بڑی خوبی ان کی فی البدیہہ گوئی تھی۔ خدا نے انہیں ایسے ذہن اور فکر سے نوازا تھا کہ وہ موقع کی مناسبت سے چند لمحوں میں اشعار کی مالا پرو دیتے تھے اور حاضرین کیلئے تسیکن کے ساتھ ساتھ حیرت کے اسباب بھی پیدا کردیتے تھے ۔ آزادی کے کچھ عرصہ بعد انہوں نے دلی میں منعقد مشاعرے میں یہ...
  8. کاشفی

    پشاور میں طالب علم کو اغوا کرنے والا استاد گرفتار، بچہ بازیاب

    پشاور میں طالب علم کو اغوا کرنے والا استاد گرفتار، بچہ بازیاب پشاور…پشاور پولیس نے دس سالہ طالب علم کے اغواء میں ملوث ٹیچر کو دو ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق دس سالہ تنویر علی شاہ چند روز قبل ٹیوشن پڑھنے کے لیے گیا اورواپس نہیں آیا،اغواء کاروں نے طالب علم کی رہائی کے لئے 12 لاکھ...
Top