ایک محقق کو سب سے پہلے اپنی تحقیق کا دائرہ کار متعین کرنا پڑتا ہے۔ کبھی اس تحقیق میں کئی سال لگ جاتے ہیں اور کبھی اتفاقی طور پر وہ تحقیق چند ہی لمحوں میں اپنے حیرت انگیز انجام کو پہنچ جاتی ہے ۔ مثلاً ایک بڑے محقق سائنسدان ایک بار "مکھی" پر تحقیق کر رہے تھے۔ انہوں نے دروازے ،کھڑکیاں اور روشندان...