از : احفاظ الرحمٰن۔
تنکا تنکا جوڑ بنایا چھوٹا سا سنسار
پاپی پیٹ کی بپتا پل پل ساتھ رہی مہاراج!
سپنوں کے پیچھے ہم بھاگے ہاتھ نہ آیا کوئی
گرتے پڑتے جیون کاٹا، ساتھ نہ آیا کوئی
روکھی سوکھی روٹی کا بھی کال پڑا ہے آج
چھوٹا سا سنسار تھا ،وہ بھی بکھر گیا مہاراج!
بکھر گیا سب باسن بھانڈا بکھر گیا...