احمد حاطب صدیقی

  1. محمداحمد

    چُوں چُوں کا مربّہ ۔ احمد حاطب صدیقی

    برادرِ عزیز سید ایاز محمود لکھتے ہیں: ’’پاکستان میں نو فی صد لوگوں کی پہلی زبان اُردو ہے۔ دیگر افراد جب اُردو بولتے ہیں تو اپنی اپنی مقامی زبانوں کے لب ولہجے کا تڑکا بھی لگاتے جاتے ہیں۔ اُن سے یہ اُمید رکھنا کہ وہ جب بھی اُردو بولیں گے تو صحتِ زبان کو ذہن میں رکھتے ہوئے بولیں گے، محض خام خیالی...
  2. محمداحمد

    حلوائی کے 'حکیم' بیٹے کا انتظار [احمد حاطب صدیقی غصے میں۔ :) ]

    حلوائی کے 'حکیم' بیٹے کا انتظار احمد حاطب صدیقی کبھی ہوا ہے، نہ ہوگا، کہ ہم ’غلطی ہائے مضامین‘ پر کالم لکھیں، جن لوگوں کے لیے لکھا گیا ہے وہ پڑھ بھی لیں اور پڑھتے ہی اپنا املا درست کرلیں، تلفظ ٹھیک کرلیں اورتعلیم یافتہ لوگوں کی طرح قاعدے کی زبان لکھنے اور بولنے لگیں۔ قواعد و انشا کی کتابوں سے...
  3. محمداحمد

    تم طاغوت کے معنی نہیں جانتیں؟

    تم طاغوت کے معنی نہیں جانتیں؟ احمد حاطب صدیقی گزشتہ سے پیوستہ ہفتے کے دوران میں ملک کی پچانوے فی صد خواتین نے تو نہیں مگر ان کی اچھی خاصی تعداد نے ایک ہی سوال اس عاجز کو ارسال کردیا۔ ایک عزیزہ نے تو غالباً رومن رسم الخط میں اُردو لکھنے والوں سے انتقام لینے کی خاطر نستعلیق حروف میں یہ انگریزی...
  4. محمداحمد

    نظم: بچھڑے ہوؤں کو دعوتِ چائے ۔۔۔۔ احمد حاطب صدیقی

    بچھڑے ہوؤں کو دعوتِ چائے احمد حاطب صدیقی اپنی چائے کا جُرعہ لینا رک رک کر، تھم تھم کے! جانے کب گھڑیال بجے، کب وقتِ وداع آ دھمکے ہر ہر پل میں رواں دواں ہیں لطف کے نازک لمحے کیا معلوم مسرت سے یہ چہرہ کب تک دمکے اپنی چائے کا جُرعہ لینا رک رک کر، تھم تھم کے! ٭٭٭ زیست کی ساعت کم ہے،لیکن عمر لگے ہے...
  5. محمداحمد

    لکھنا ہے تو ذخیرۂ الفاظ گھٹائیے نہیں ۔ احمد حاطب صدیقی

    برس بھر پہلے کی بات ہے، ایک جامعہ کے شعبۂ ابلاغیات کی دو طالبات آئیں، سمعی وبصری آلات سے لدی پھندی۔ مقصد تھا ہم سے ’مصاحبہ‘ کرنا۔ دیگر سوالات کے ساتھ ساتھ ایک سوال یہ بھی اُٹھایا کہ ’’اچھی اُردوکیسے سیکھی جائے اور اچھی اُردو کیسے لکھی جائے؟‘‘ اس سوال کا جیسا جواب ہم سے بن پڑا ہم نے دے دیا۔...
  6. محمداحمد

    ادب اور صحافت میں کیا فرق ہے؟- ابو نثر -

    ادب اور صحافت میں کیا فرق ہے؟ - ابو نثر -(احمد حاطب صدیقی) پچھلے دنوں بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد سے ایک سوال آیا: ’’ادب اور صحافت میں کیا فرق ہے؟‘‘ جی میں تو آئی کہ بس اس مختصر جواب کو فرق، افتراق اور تفرقہ سب کا فُرقان بنادیا جائے کہ ’’وہی فرق ہے جو جناب مشتاق احمد یوسفی کی...
  7. محمد تابش صدیقی

    غلطی ہائے مضامین: اردو کا چرخہ اور ہماری چرَّخ چُوں ٭ ابو نثر

    اردو کا چرخہ اور ہماری چرَّخ چُوں ابو نثر (احمد حاطب صدیقی) ٭ ہمارے ’ہم کالم‘ بھائی خورشید احمد ندیم اچھی اردو لکھتے ہیں۔ ہم ان کے کالموں کا مطالعہ صرف رواں، رسیلی اور شستہ اردو سے لطف اندوز ہونے کی لالچ میں کرتے ہیں۔ پُرکھوں نے سچ کہا ہے: ’لالچ بری بلا ہے‘۔ کبھی بلائے جان اور کبھی ’بلائے بیان‘...
  8. محمد تابش صدیقی

    غلطی ہائے مضامین: یہ تہمت ہے کیا چیز، بہتان کیا ہے؟ ابونثر

    یہ تہمت ہے کیا چیز، بہتان کیا ہے؟ ابونثر (احمد حاطب صدیقی) ٭ گزشتہ دو کالموں میں تو بس نام و نسب ہی کی پوچھ ہوتی رہی۔ انوکھے سے انوکھا نام رکھنے کے شوقین والدین کو بھلا ہم کیا نام دھرتے؟ سوچاکہ ہرجدت پسند والد کا نام اُچھالنے سے بہتر ہے کہ چچا کے ایک مصرعے میں تحریف کریں اور اس پر عمل پیرا...
  9. محمد تابش صدیقی

    غلطی ہائے مضامین: مجھے نام نہ آئے رکھنا ٭ ابونثر

    مجھے نام نہ آئے رکھنا ابونثر (احمد حاطب صدیقی) ٭ پچھلے کالم میں ایک خاتون نے ’باپ‘ پر اعتراض کیا تھا۔ ’باپ تک پہنچنا‘ اردو کا ایک محاورہ ہے۔ یہ محاورہ ایسے موقع پر استعمال کیا جاتا ہے جب تُوتکار ہوجائے اور کوئی ایک فریق یا دونوں ایک دوسرے کے باپ کو بھی اپنی تُھکّا فضیحتی میں گھسیٹ لائیں اور اُس...
  10. محمد تابش صدیقی

    غلطی ہائے مضامین: نثر کا باپ؟ ارے باپ رے باپ! ٭ ابو نثر

    نثر کا باپ؟ ارے باپ رے باپ! ابو نثر (احمد حاطب صدیقی) ٭ بھارت سے ایک قاریہ کا بھاری بھرکم اعتراض موصول ہوا ہے۔ لُبِّ لُباب خاتون کے اعتراض کا یہ ہے: ’’تم اپنے آپ کو ’ابونثر‘ کیوں لکھتے ہو؟ نثر کا باپ؟ بھلا یہ کیا نام ہوا؟ کیا کوئی شخص نثر کا باپ ہوسکتا ہے؟‘‘ ہم دِن دِہاڑے اپنے آپ کو ’نثر کا...
  11. محمد تابش صدیقی

    غلطی ہائے مضامین: مذکرکے لیے ’ہی‘ ہے، مؤنث کے لیے ’شی‘ ہے ٭ ابونثر

    مذکرکے لیے ’ہی‘ ہے، مؤنث کے لیے ’شی‘ ہے ابونثر (احمد حاطب صدیقی) ٭ اِس دورِ وَبا ساز میں پاکستان کے تقریباً ہرصوبے سے ایسے فقرے سننے ہی کو نہیں، بڑی کثرت سے پڑھنے کو بھی مل رہے ہیں کہ ’’عبدالقدوس بھائی کا اچانک انتقال ہوگیا ہے، نمازِ جنازہ آج رات نو بجے ادا کیا جائے گا‘‘۔ مانا کہ جنازہ خواتین...
  12. محمد تابش صدیقی

    غلطی ہائے مضامین: آج کل رنگِ زباں کچھ اور ہے ٭ ابونثر

    آج کل رنگِ زباں کچھ اور ہے ابونثر (احمد حاطب صدیقی) ٭ بازاری بول چال میں تو خیر بکراہت سن لیا کرتے تھے۔ مگر اب ادیبوں، افسانہ نگاروں اور مقبول کالم نویسوں کی تحریروں میں بھی اس قسم کے فقرے کراہ کراہ کر بالاکراہ پڑھنے پڑتے ہیں کہ ’آپ ایسا کرو… آپ کل آجاؤ … آپ دعوت اُڑاؤ … پھر آپ دفع...
  13. محمد تابش صدیقی

    غلطی ہائے مضامین: گنتی میں بے شمار تھے کم کر دیے گئے ٭ ابونثر

    گنتی میں بے شمار تھے کم کر دیے گئے ابونثر (احمد حاطب صدیقی) ٭ صاحبو! یہ ذکرہے پچھلی صدی کی ساتویں دہائی کا۔ اور اے عزیزو! یہ نہ جانو کہ اِس دنیا میں بس ایک ہم ہی ’دقیانوس‘ رہ گئے ہیں۔ اب کے برس اکیس برس کی عمر کو پہنچ جانے والے یا اس سِن سے سِوا عمر جتنے لوگ ہیں، سب کے سب پچھلی صدی کے لوگ ہیں۔...
  14. محمد تابش صدیقی

    غلطی ہائے مضامین: تو نے یہ کیا غضب کیا؟ ابونثر

    تو نے یہ کیا غضب کیا؟ ابونثر (احمد حاطب صدیقی) ٭ پچھلا کالم ’بغض‘ کے موضوع پرتھا۔ پورے کالم میں بغض ہی نکالتے رہتے تو شاید سب کو تسکین رہتی۔ مگر ’غضب‘ کا ذکر کرنا غضب ہوگیا۔ کئی احباب کالم پڑھتے ہی غضبناک ہوگئے کہ تم نے یہ کیاغضب ڈھایا؟ غضب خدا کا، غضب کا صرف ایک ہی مفہوم بتایا۔ ارے بھائی! غضب...
  15. محمد تابش صدیقی

    غلطی ہائے مضامین: غضب دبا ہے تو بغض اُبھرا ٭ ابونثر

    غضب دبا ہے تو بغض اُبھرا ابونثر (احمد حاطب صدیقی) ٭ ہفتہ بھر ہونے کو آتا ہے، رحیم یار خان، پاکستان سے مجاہد عباس تبسم کا سوال آیا: ’’لفظ مبغوض کا کیا مطلب ہے؟کیا یہ بغض سے نکلا ہے؟‘‘ مجاہد میاں کو فوری کمک تو اُسی وقت پہنچا دی گئی، تاکہ اُن کا جہاد جاری، عَلَم اونچا اورمُسکراہٹ برقرار رہے۔...
  16. محمد تابش صدیقی

    غلطی ہائے مضامین: ہم بولے گا تو بولو گے کہ بولتا ہے ٭ ابونثر

    ہم بولے گا تو بولو گے کہ بولتا ہے ابونثر (احمد حاطب صدیقی) ٭ کل ایک ٹیلی وژن چینل پر ایک صاحب مسلسل بول رہے تھے۔ چینل کا نام بھی غالباً فیضؔ صاحب کے اِس مصرعے سے ماخوذ تھا : بول کہ لب آزاد ہیں تیرے مگر لب ہی نہیں، چینل کے چونچالوں نے بولتے بولتے اپنے دیگر اعضا بھی آزاد کرا لیے ہیں۔ آپ کہیں...
  17. محمد تابش صدیقی

    غلطی ہائے مضامین: مجھ کو فنِّ شعر میں پوری طرح’اَدرک‘ نہیں ٭ ابو نثر

    مجھ کو فنِّ شعر میں پوری طرح’اَدرک‘ نہیں ابو نثر (احمد حاطب صدیقی) ٭ سماجی ذرائع ابلاغ نے ہر کس و ناکس کے ہاتھ میں زمامِ ابلاغ تھما دی ہے۔ آج کل بے کس سے بے کس بندہ بھی کس کے ابلاغ کررہا ہے۔ سب ہی اپنے اپنے کس بل دکھا رہے ہیں۔ اس کا فائدہ بھی ہے اور نقصان بھی۔ علم و دانش کا ابلاغ بھی ہورہا ہے...
  18. محمد تابش صدیقی

    غلطی ہائے مضامین: تاکنا جھانکنا اور جھانکی مارنا ٭ ابو نثر

    تاکنا، جھانکنا اور جھانکی مارنا ابونثر (احمد حاطب صدیقی) ٭ دائرۂ علم و ادب پاکستان نے سماجی ذرائع ابلاغ پر ایک برقی محفل سجا رکھی ہے۔ یہ عالمی ادبی محفل ہے۔ ایک روز جدہ سے سید شہاب الدین نے محفل میں ’جھانکی‘ ماری۔ اس پر اہلِ علم و ادب میں اضطراب پھیل گیا۔ کراچی سے ڈاکٹر محمود غزنوی نے جھٹ سوال...
  19. محمد تابش صدیقی

    غلطی ہائے مضامین: وزیر اعظم کے دربار میں تُوتی کی آواز ٭ ابونثر

    وزیر اعظم کے دربار میں تُوتی کی آواز ابونثر (احمد حاطب صدیقی) ٭ دفتر وزارتِ عظمیٰ سے 3 جون 2021ء کو ایک فرمان جاری ہوا ہے۔ اس فرمان کی رُو سے: ’’ وزیراعظم نے بخوشی حکم دیا ہے کہ آئندہ اہم مواقع پر اور ایسی تمام محافل و تقریبات میں جو وزیراعظم کے اعزاز میں منعقد کی جائیں گی، اجلاس کی کارروائی...
  20. محمد تابش صدیقی

    غلطی ہائے مضامین: اصلِ جَہول و جاہل و مجہول ایک ہے ٭ ابو نثر

    اصلِ جَہول و جاہل و مجہول ایک ہے ابونثر (احمد حاطب صدیقی) ٭ ہر شخص اپنی دانست میں دانا ہوتا ہے۔ ہونا ہی چاہیے۔ وگرنہ کیسے کٹے زندگی کہاں گزرے؟ جمیل ؔمظہری فرما گئے ہیں: بقدرِ پیمانۂ تخیل سُرور ہر دل میں ہے خودی کا اگر نہ ہو یہ فریبِ پیہم تو دَم نکل جائے آدمی کا مگر احتیاط لازم ہے۔اتنا فریب بھی...
Top