اک بار جو بچھڑے وہ دوبارہ نہیں ملتا
مل جائے کوئی شخص تو سارا نہیں ملتا
اس کی بھی نکل آتی ہے اظہار کی صورت
جس شخص کو لفظوں کا سہارا نہیں ملتا
پھر ڈوبنا یہ بات بہت سوچ لو پہلے
ہر لاش کو دریا کا کنارا نہیں ملتا
یہ سوچ کے دل پھر سے ہے آمادہء الفت
ہر بار محبت میں خسارہ نہیں ملتا
کیوں...
بنتے کھیل بگڑ جاتے ہیں دھیرے دھیرے
سارے لوگ بچھڑ جاتے ہیں دھیرے دھیرے
سپنوں سے مت جی بہلاؤ دیکھو! لوگو
سپنے پیچھے پڑ جاتے ہیں دھیرے دھیرے
ضبط کرو تو بہتر ہے دیوانو ورنہ
آنسو زور پکڑ جاتے ہیں دھیرے دھیرے
جتنا ہوتا ہے اختر کوئی کسی کے پاس
اتنے فاصلے بڑھ جاتے ہیں دھیرے دھیرے
۔۔۔اختر ملک