لا حاصلی کا حاصل
شاعر: اختر ہوشیار پُوری
پرندے شام ہوتے ہی گھونسلوں کو لوٹ آتے ہیں
مگر کیوں لوٹ آتے ہیں
جہاں دن بھر سُلگتی جلتی تپتی دُھوپ میں ہنس ہنس کے رہتے ہیں
فضا کے راز سینے میں چُھپائے گُنگناتے ہیں
بہت تانیں اُڑاتے ہیں
وہاں شب کو بھی بسرام کرلیں
دو گھڑی مِنقارِ زیرِ پُر رہیں...