ایک گدھا مشاعرے میں
(اعتبار ساجد)
اِک محلّے میں بپا تھی محفلِ شعر و سخن
اپنی اپنی بولیاں سب بولتے تھے اہلِ فن
ہائے ہائے ، مار ڈالا، اُف خدا کا شور تھا
ہلّا گلّا ہو رہا تھا واہ واہ کا زور تھا
ناگہاں یہ شور سُن کر ایک آوارہ گدھا
آسمانِ وقت سے ٹوٹا ہوا تارہ گدھا
اپنے دونوں کان لمبے کر کے چوکنّا...