اعظم

  1. محمد بلال اعظم

    مجھ سے اونچا ترا قد ہے، حد ہے۔۔۔ اطیب جازل

    مجھ سے اونچا ترا قد ہے، حد ہے پھر بھی سینے میں حسد ہے، حد ہے میرے تو لفظ بھی کوڑی کے نہیں تیرا نقطہ بھی سند ہے، حد ہے تیری ہر بات ہے سر آنکھوں پر میری ہر بات ہی رد ہے، حد ہے عشق میری ہی تمنا تو نہیں تیری نیت بھی تو بد ہے، حد ہے زندگی کو ہے ضرورت میری اور ضرورت بھی اشد ہے، حد ہے بے تحاشہ ہیں...
  2. محمد بلال اعظم

    عید 'اپنوں' کے ساتھ۔۔۔ محمد بلال اعظم

    عید 'اپنوں' کے ساتھ صبح سویرے شبنم کی روپہلی بوندوں کا لمس پا کر سرکاری ٹی وی کے کارٹون دیکھ کر ماں کی دعاؤں کے سائے میں باپ کی انگلی پکڑے اسکول جانے والے بچے نجانے اتنے بڑے کب سے ہو گئے کہ ماں باپ کی آسائشوں کا خیال نہ رکھ پائیں! دوپہر کو سکول سے واپسی پر اگر ماں نظر نہ آتی یا رات کو کام کا...
  3. محمد بلال اعظم

    اب مرے پاس مرے خواب کہاں رہتے ہیں۔۔۔ محمد بلال اعظم

    بابا جانی کی محبت اور شفقت کی نذر۔۔۔۔ ایک اور غزل غزل اب ہے تعبیر کے دھوکے میں سرابوں کا سفر اب مرے پاس مرے خواب کہاں رہتے ہیں ہاں اِسی شہر میں بہتا ہے فُراتِ وحشت ہاں اِسی شہر میں کچھ تشنہ لباں رہتے ہیں حبسِ زندانِ تحیر یہ گواہی دے گا جو زمیں پر نہیں رہتے، وہ یہاں رہتے ہیں اب کہاں کھینچتی...
  4. محمد بلال اعظم

    جو سر سناں پہ سجے، وہ جھکاؤ چاہتے ہیں۔۔۔۔ محمد بلال اعظم

    بابا جانی کے دلی شکریہ کے ساتھ غزل جو سر سناں پہ سجے، وہ جھکاؤ چاہتے ہیں یہ کون لوگ سفر میں پڑاؤ چاہتے ہیں یہی ہیں وہ، جنہیں زعمِ شناوری تھا بہت کنارِ نیل جو پہنچے تو ناؤ چاہتے ہیں یہ پارسا جو طریقت کی بات کرتے ہیں یہ داغ داغ ہیں، اپنا بچاؤ چاہتے ہیں تکلفات ہوئے ہیں سرشت میں شامل محبتوں...
  5. محمد بلال اعظم

    نظم: ڈر لگتا ہے۔۔۔ محمد بلال اعظم

    ایک نظم جو اے پی ایس پشاور کے شہداء کے لئے لکھی تھی۔۔۔ آج باچا خان یونیورسٹی چار سدہ پہ ہونے والے حملے کے بعد پھر یاد آ گئی :cry::cry::cry: ڈر لگتا ہے۔۔۔۔ ( آرمی پبلک سکول پشاور کے شہید طلباء کے نام) پھر وہی صبح کہ جس صبح نے مانگا آ کر تنِ مجروح سے صد چاک لبادے کا خراج پھر وہی شام کہ جس شام کے...
  6. محمد بلال اعظم

    عرصۂ خواب کے پردے میں چھپا لگتا ہے۔۔۔۔ محمد بلال اعظم

    غزل عرصۂ خواب کے پردے میں چھپا لگتا ہے وقت درویش کے حجرے کا دیا لگتا ہے میری ہر بات مکمل ہے ترے ہونے سے تیرا ہر لفظ مجھے مثلِ ثنا لگتا ہے یہ زمانہ تو نہیں میرے لئے ربِ سحر! اِس زمانے میں تو ہر شخص خدا لگتا ہے اس قدر تیز ہوئی تیز ہوئی عمرِ رواں اے خدا! وقت مجھے ٹھہرا ہوا لگتا ہے ہاں محبت ہے،...
  7. محمد بلال اعظم

    بام پر جمع ہوا، ابر، ستارے ہوئے ہیں۔۔۔ عرفان ستار

    بام پر جمع ہوا، ابر، ستارے ہوئے ہیں یعنی وہ سب جو ترا ہجر گزارے ہوئے ہیں زندگی، ہم سے ہی روشن ہے یہ آئینہ ترا ہم جو مشاطہءِ وحشت کے سنوارے ہوئے ہیں حوصلہ دینے جو آتے ہیں، بتائیں انھیں کیا؟ ہم تو ہمت ہی نہیں، خواب بھی ہارے ہوئے ہیں شوق ِ واماندہ کو درکار تھی کوئی تو پناہ سو تمہیں خلق کیا، اور...
  8. محمد بلال اعظم

    روئے تسی وی او روئے اسی وی آں از استاد دامن

    "استاد دامن کی سب سے بڑی خوبی ان کی فی البدیہہ گوئی تھی۔ خدا نے انہیں ایسے ذہن اور فکر سے نوازا تھا کہ وہ موقع کی مناسبت سے چند لمحوں میں اشعار کی مالا پرو دیتے تھے اور حاضرین کیلئے تسیکن کے ساتھ ساتھ حیرت کے اسباب بھی پیدا کردیتے تھے ۔ آزادی کے کچھ عرصہ بعد انہوں نے دلی میں منعقد مشاعرے میں یہ...
  9. محمد بلال اعظم

    مسئلہ ہے کہ سوچتا ہوں بہت۔۔۔ محمد بلال اعظم

    السلام علیکم Large Intestine کی سرجری کے بعد پہلی باقاعدہ غزل۔۔۔۔ شاید کسی قابل ہو۔۔۔ تنقید اور اصلاح کے لئے مسئلہ ہے کہ سوچتا ہوں بہت واقعہ ہے کہ مر گیا ہوں میں دکھ تو یہ ہے کہ حادثہ نہیں ہے مسئلہ ہے کہ سوچتا ہوں بہت سوچتا ہوں کہ مسئلہ نہیں ہے آپ نے زندگی گزاری ہے آپ نے سوچا، کیا خدا نہیں...
  10. محمد بلال اعظم

    ابر و باراں ہی نہ تھے بحر کی یورش میں شریک۔۔۔ "اے عشق جنوں پیشہ" سے انتخاب

    ابر و باراں ہی نہ تھے بحر کی یورش میں شریک دکھ تو یہ ہے کہ ہے ملاح بھی سازش میں شریک تا ہمیں ترکِ تعلق کا بہت رنج نہ ہو آؤ تم کو بھی کریں ہم اِسی کوشش میں شریک اک تو وہ جسم طلسمات کا گھر لگتا ہے اس پہ ہے نیتِ خیاط بھی پوشش میں شریک ساری خلقت چلی آتی ہے اُسے دیکھنے کو کیا کرے دل بھی کہ دنیا ہے...
  11. محمد بلال اعظم

    اب اسے کیا کہا جائے!

    السلام علیکم یہ شاید میری دوسری یا تیسری غزل تھی۔ ایک جگنو ہے کہ منزل کے حوالے مانگے ایک تتلی ہے کہ جگنو سے اُجالے مانگے ایک وہ حشر ہے جو دل میں بپا رہتا ہے اور اک دل ہے، زباں پر بھی جو تالے مانگے میری تصویر کے سب رنگ زوال آمادہ اور مرا یار کہ شہکار نرالے مانگے قیس کی آخرش اب دربدری ختم ہوئی...
  12. محمد بلال اعظم

    سائنس نامہ

    السلام علیکم میں کافی عرصے سے سوچ رہا ہوں کہ کرک نامہ اور آئی ٹی نامہ کی طرز پہ ایک "سائنس نامہ" ٹائپ کی ویب سائٹ بھی شروع کی جائے، لیکن ہر بار کچھ مسائل آڑے آ جاتے تھے۔ آج کل کچھ فرصت ہے تو میں سوچ رہا ہوں کہ اس بار اردو ویب کی نویں سالگرہ کے موقع پہ اس تجویز کو بھی عملی جامہ پہنا ہی دیا جائے۔...
  13. محمد بلال اعظم

    موجِ ادراک۔۔۔ یہ دشت، یہ دریا، یہ مہکتے ہوئے گلزار۔۔۔ محسن نقوی

    موجِ ادراک یہ دشت، یہ دریا، یہ مہکتے ہوئے گلزار اِس عالمِ امکاں میں ابھی کچھ بھی نہیں تھا اِک ”جلوہ“ تھا، سو گُم تھا حجاباتِ عدم میں اِک ”عکس“ تھا، سو منتظرِ چشمِ یقیں تھا یہ موسمِ خوشبو، یہ گہر تابیِ شبنم یہ رونقِ ہنگامۂ کونین کہاں تھی؟ گلنار گھٹاؤں سے یہ چھنتی ہوئی چھاؤں یہ دھوپ، دھنک، دولتِ...
  14. محمد بلال اعظم

    "کلیاتِ حفیظ تائبؒ سے نعتوں کا انتخاب"۔۔۔ تبصرہ جات

    السلام علیکم! حفیظ تائبؒ کی نعتیں ٹائپنگ کا دوسرا زینہ "کلیاتِ حفیظ تائبؒ" سے انتخاب۔۔۔ برائے تبصرہ جات استادِ محترم الف عین صاحب استادِ محترم محمد یعقوب آسی صاحب عائشہ عزیز آپی محمد اسامہ سَرسَری بھائی سیدہ شگفتہ آپی قیصرانی انکل
  15. محمد بلال اعظم

    کلیاتِ حفیظ تائبؒ سے نعتوں کا انتخاب۔۔۔ حفیظ تائبؒ

    السلام علیکم! حفیظ تائبؒ کی نعتیں ٹائپنگ کا دوسرا زینہ "کلیاتِ حفیظ تائبؒ" سے انتخاب استادِ محترم الف عین صاحب استادِ محترم محمد یعقوب آسی صاحب عائشہ عزیز آپی محمد اسامہ سَرسَری بھائی سیدہ شگفتہ آپی قیصرانی انکل نوٹ: تبصرہ جات کے لئے یہ دھاگہ استعمال کیا جائے۔
  16. محمد بلال اعظم

    مگر زمین پہ وہ دن ہی واقعی دن تھے۔۔۔ علی زریون

    مگر زمین پہ وہ دن ہی واقعی دن تھے غریب لوگ تھے لوگوں کے آخری دن تھے بوقتِ صبح،تووں پر بہار جاگتی تھی دہکتی روٹیوں والے قلندری دن تھے کمینگی نظر آتی تھی خال خال کہیں خلوص یافتہ سینوں کے سرمئی دن تھے جواں گھروں سے نکلتے تو مائیں ڈرتی نہ تھیں امان سب کے لئے تھی محبّتی دن تھے کوئی گلا نہیں کٹتا...
  17. محمد بلال اعظم

    جب عمر بھر نہ آئیں نبھانی محبتیں۔۔۔ محمد بلال اعظم

    علالت کے دوران لکھی گئی غزل۔۔۔ شاید کسی قابل ہو جب عمر بھر نہ آئیں نبھانی محبتیں پھر کیا کسی پہ ہم نے لُٹانی محبتیں اب شب بخیر زندگی، پھر رات ہو گئی اور یاد آ رہی ہیں پرانی محبتیں اب نفرتوں کی آگ میں جلنے لگا ہے دل اب کیا کسی سے ہم نے بڑھانی محبتیں تازہ رفاقتوں سے اب اکتا گیا ہوں میں پھر...
  18. محمد بلال اعظم

    جاں نثار اختر رنج و غم مانگے ہے، اندوہ و بلا مانگے ہے۔۔۔ جاں نثار اختر

    رنج و غم مانگے ہے، اندوہ و بلا مانگے ہے دل وہ مجرم ہے کہ خود اپنی سزا مانگے ہے چپ ہے ہر زخمِ گلو، چپ ہے شہیدوں کا لہو دستِ قاتل ہے جو محنت کا صِلہ مانگے ہے تو بھی اک دولتِ نایاب ہے، پر کیا کہیے زندگی اور بھی کچھ تیرے سوا مانگے ہے کھوئی کھوئی یہ نگاہیں، یہ خمیدہ پلکیں ہاتھ اٹھائے کوئی جس طرح...
  19. محمد بلال اعظم

    ہر ظلم ترا یاد ہے، بھولا تو نہیں ہوں۔۔۔ آفتاب مضطر

    ہر ظلم ترا یاد ہے، بھولا تو نہیں ہوں اے وعدہ فراموش میں تجھ سا تو نہیں ہوں اے وقت مٹانا مجھے آسان نہیں ہے انساں ہوں کوئی نقش کف پا تو نہیں ہوں چپ چاپ سہی مصلحتاً وقت کے ہاتھوں مجبور سہی وقت سے ہارا تو نہیں ہوں یہ دن تو مجھے ان کے تغافل نے دکھائے میں گردشِ دوراں ترا مارا تو نہیں ہوں اُن کے...
  20. محمد بلال اعظم

    افتخار عارف للہ الحمد کہ پھر شکر کے قابل ہوا میں

    للہ الحمد کہ پھر شکر کے قابل ہوا میں خود کو دیکھا جو نظر بھر کے تو کامل ہوا میں جسم ہی جسم تھا لذت میں نہایا ہوا جسم ہجر کی آگ سے گزرا ہمہ تن دل ہوا میں کبھی میں سارے زمانے کو میسر آیا کبھی یوں بھی ہوا، خود کو بھی نہ حاصل ہوا میں پہلے بپھرے ہوئے گرداب سے کشتی باندھی پھر اسی موجِ بلاخیز کا...
Top