بے ربط باتیں
ڈاکٹر عبدالمغیث
دو دل جب ملتے ہیں تو دلدل بن جاتے ہیں۔ مگر یہ اُس وقت ہوتا ہے جب دلوں میں گندگی بھری ہو۔ حسد کی گندگی، کینہ کی گندگی ، بغض کی گندگی، غرور کی گندگی وغیرہ۔ صاف دلوں کے ملاپ سے تو ایسے شفاف دریا وجود میں آتے ہیں جن کی گہرائی سمندروں سےبھی زیادہ ہوتی ہے۔ ان سمندروں کی...