کچھ کتابیں جو لائبریری میں ہم نے برقیائی تھیں۔۔اور محفل پر ادھر ادھر بکھری ہوئی تھیں۔ میں نے ان کو اکھٹا کرنے کی کوشش کی ہے۔ دو، تین کتابیں کاپی رائٹس کے تحت بھی آتی ہیں، لیکن ہم ان کو پہلے سے برقیا چکے تھے۔ میں ان کو بھی اکھٹا کر کے ورڈ اور پی ڈی ایف فائل بنائی ہے۔ scribd.com پر یہ کتابیں...
عرضی میر امن دلی والے کی
جو
مدرسے کے مختار صاحبوں کے حضور میں دی گئی۔
صاحبان والا شان نجیبوں کے قدر دانوں کو خدا سلامت رکھے۔ اس بے وطن نے حکم اشتہار کا سن کر چار درویش کے قصے کو ہزار جد و کد سے اردوئے معلا کی زبان میں باغ و بہار بنایا۔ فضلِ الٰہی سے سب صاحبوں کے سیر کرنے کے باعث سر سبز...
باغ و بہار
مقدمہ
(ڈاکٹر جان گلکرسٹ)
یہ قصہ اردو میں ترجمہ ہونے سے پہلے فارسی زبان میں قصہء چہار درویش کے نام سے ایک زمانے میں مقبولِ خاص و عام رہا ہے۔ اسکی تصنیف کا سبب یہ ہے کہ ایک دفعہ امیر خسرو کے پیر و مرشد حضرت نظام الدین اولیاء کی طبیعت ناساز ہوئی، تب ان کا دل بہلانے کیلیے امیر...
نہیں محتاج زیور کا جسے خوبی خدا نے دی
کہ جیسے خوش نما لگتا ہے دیکھو چاند بِن گہنے
خبر گیری میں ضیافت کے لگ رہی ہے اور تاکید ہر ایک کھانے کی کر رہی ہے کہ خبردار بامزہ ہو اور آب و نک بو باس درست رہے، اس محنت سے وہ گلاب سا بدن سارا پسینے پسینے ہو رہا ہے۔
میں پاس جا کر تصدق ہوا اور اس شعور و...