نظم
اللہ جمیلُ و یحبُ الجمال
(اللہ حَسِین ہے اور حُسن سے محبّت کرتا ہے)
خالقِ حُسنِ کائنات ہے وہ
خالقِ کُلِّ ممکنات ہے وہ
خالقِ کائناتِ حُسن ہی حُسن
اُس کی ذات و صِفات حُسن ہی حُسن
حُسن سے مُنکشف نمودِ خُدا
حُسن ہی حُسن ہے وجودِ خُدا
سر بَسر حُسنِ نُورِ ذات ہے وہ
صاحبِ مظہَرِ صِفات ہے وہ...
غزل
اب تو ایسی کوئی گھڑی آئے!
حُسن کو خود سُپردگی آئے
اب ہَمَیں دے گی کیامزہ یہ شراب
ہم تو آنکھوں سے اُس کی، پی آئے
دُشمنوں سے بھی راہ و رسم بڑھیں
دوستوں میں جو کچھ کمی آئے
دِل کے آنگن میں کُچھ اندھیرا ہے
کسی مُکھڑے کی روشنی آئے
اِس طرح آرہا ہے دِل کا مکیں...
غزل
جو اہلِ دِل ہیں آلِ پیمبرؑ کے ساتھ ساتھ
محشر میں ہونگے ساقئ کوثرؑ کے ساتھ ساتھ
کمتر کا بھی مقام ہے برتر کے ساتھ ساتھ
کانٹے لگے ہُوئے ہیں گُلِ تر کے ساتھ ساتھ
آئی نہ جانے کیوں کسی بچھڑے ہُوئے کی یاد
دیکھے جو دو پرند برابر کے ساتھ ساتھ
میرا وجوُد بھی تو بنے اِک چراغِ نُور
گردِش...
غزل
کُچھ نئے حرف لِکھوں، کوئی نئی بات کروں
کُچھ تو ہو پاس مِرے جس سے مباہات کروں
اجنبیّت! تِرے ماحول میں دَم گُھٹتا ہے
کوئی ایسا بھی مِلے، جس سے کوئی بات کروں
کُچھ تو مجھ سے بھی مِلے میرے تمدّن کا سُراغ
ترک مَیں کیوں روِشِ پاسِ روایات کروں
گردِشِ وقت، کہ پُوچھے ہے زمانے کا مزاج!
سامنے...
غزل
حمد ہے ، شُکر ہے، ثنا ہے غزل
عِشق کو حُسن کی عطا ہے غزل
خوش عقِیدہ ہے خوش نَوا ہے غزل
فکر و احساس کی ضِیا ہے غزل
نعت کے شعر خُوب لکھتی ہے
واقفِ حقِ مُصطفٰی ؐہے غزل
مدحِ مولا علیؑ کے بارے میں
غاؔلب و ؔمیر کی نَوا ہے غزل
کہیں حُبِّ علیؑ غزل کا مزاج
کہیں بغضِ مُعاویہ ہے غزل
ہے تغزّل بھی...
باقر زیدی
غزل
ذکر اُس کا اگر پیکرِ اشعار میں آوے
کیا کیا نہ مزہ لذّتِ گُفتار میں آوے
مطلُوبِ نظر چشمِ طلبگار میں آوے
سُورج کی طرح رَوزن دِیوار میں آوے
رکھّا ہے قدم حضرتِ غالب کی زمیں پر
کُچھ اور بُلندی مِرے افکار میں آوے
سچ پُوچھو تو مجھ کو بھی وہی وجہ سکوں ہے
وہ چین، جو تجھ کو مِرے...