دل کی بات کہی نہیں جاتی چپکے رہنا ٹھانا ہے
حال اگر ہے ایسا ہی تو جی سے جانا، جانا ہے
اس کی نگاہِ تیز ہے میرے دوش و بر پر ان روزوں
یعنی دل پہلو میں میرے تیرِستم کا نشانہ ہے
دل جو رہے تو پاؤں کو بھی دامن میں ہم کھینچ رکھیں
صبح سے لے کر سانجھ تلک اودھر ہی جانا آنا ہے
سرخ کبھو آنسو ہیں ہوتے...
کچھ تو دنیا کی عنایات نے دل توڑ دیا
اور کچھ تلخیِ حالات نے دل توڑ دیا
ہم تو سمجھے تھے کہ برسات میں برسے گی شراب
آئی برسات تو برسات نے دل توڑ دیا
دل تو روتا رہے اور آنکھ سے آنسو نہ بہے
عشق کی ایسی روایات نے دل توڑ دیا
وہ مرے ہیں مجھے مل جائیں گے آ جائیں گے
ایسے بے کار خیالات نے دل توڑ...
سر میں سودا بھی نہیں ، دل میں تمنّا بھی نہیں
لیکن اِس ترکِ محبّت کا بھروسا بھی نہیں
بات یہ ہے کہ سکونِ دلِ وحشی کا مقام
کُنجِ زنداں بھی نہیں وسعتِ صحرا بھی نہیں
یہ بھی سچ ہے کہ محبت پہ نہیں میں مجبور
یہ بھی سچ ہے کہ ترا حسن کچھ ایسا بھی نہیں
ارے صیاد ہمیں گل ہیں ہمیں بلبل ہیں
تُو نے کچھ آہ...
مرزا اسد اللہ خان غالبؔ کی غزل "پھر مجھے دیدۂ تر یاد آیا" مختلف گلوکاروں کی آوازوں میں
مہدی حسن
مہدی حسن و ترنم ناز
طلعت محمود
لتا منگیشکر
بیگم اختر
شاہدہ پروین
رجنی پلّوی
پھر مجھے دیدۂ تر یاد آیا
دل، جگر تشنۂ فریاد آیا
دم لیا تھا نہ قیامت نے ہنوز
پھر ترا وقتِ سفر یاد آیا...
فیض احمد فیض کی غزل "دونوں جہان تیری محبت میں ہار کے" مختلف گلوکاروں کی آوازوں میں
مہدی حسن
YouTube- Mehdi Hassan sings Faiz Ahmed Faiz - Dono Jahan Teri Muhabbat Mein Haar Kay
فریدہ خانم
YouTube- Farida Khanum - Faiz Ahmad Faiz
نور جہاں (موسیقی کے بغیر)
YouTube- Dono Jahaan Teri Muhabbat...
تسکیں کو ہم نہ روئیں، جو ذوقِ نظر ملے ۔ غالب (مختلف گلوکار)
نور جہاں
بیگم اختر
ملکہ پکھراج
طاہرہ سید
نگہت اکبر
اقبال بانو
فریحہ پرویز
راحت فتح علی خان
ششر پارکھی
تسکیں کو ہم نہ روئیں، جو ذوقِ نظر ملے
حورانِ خلد میں تری صورت مگر ملے
اپنی گلی میں مجھ کو نہ کر دفن بعدِ...
کوئی امید بر نہیں آتی ۔ مختلف گلوکار
نور جہاں
بیگم اختر
عابدہ پروین
ملکہ پکھراج
شاہدہ پروین
حامد علی خان
راحت ملتانیکر
آخر میں ان حضرت کے ہاتھوں اس غزل کی بربادی پر ماتم بھی کر لیجیے۔ اس ویڈیو میں حاضرین کے درمیان نصیر الدین شاہ کو حالتِ سوگ میں ہکا بکا بیٹھے دیکھ کر اندازہ...
حضرت جگر مراد آبادی کی ایک غزل بیگم اختر کی آواز میں۔ یہ ویڈیو بیگم اختر کی چند نایاب ویڈیوز میں سے ایک ہے۔
طبیعت ان دنوں بیگانۂغم ہوتی جاتی ہے
میرے حصے کی گویا ہر خوشی کم ہوتی جاتی ہے
قیامت کیا یہ، اے حسن ِدو عالم! ہوتی جاتی ہے
کہ محفل تو وہی ہے دلکشی کم ہوتی جاتی ہے
وہی میخانہ و صہبا، وہی...
دنیا کے ستم یاد نہ اپنی ہی وفا یاد
اب مجھ کو نہیں کچھ بھی محبت کے سوا یاد
میں شکوہ بلب تھا مجھے یہ بھی نہ رہا یاد
شاید کہ مرے بھولنے والے نے کیا یاد
چھیڑا تھا جسے پہلے پہل تیری نظر نے
اب تک ہے وہ اک نغمۂ بے ساز و صدا یاد
کیا لطف کہ میں اپنا پتہ آپ بتاؤں
کیجیے کوئی بھولی ہوئی خاص اپنی ادا یاد...